Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیمپئنز ٹرافی؛ بارش کے باعث آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا کا میچ منسوخ

راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا کا میچ منسوخ کردیا گیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میچ آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان شیڈول تھا لیکن بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔

تاہم اب آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا کے میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

اس وقت بھی جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے آج دن بھر بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں شامل مذکورہ دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ جیت رکھا ہے، آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ جب کہ جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا اگلا میچ بنگلادیش کے خلاف 27 فروری کو لاہور میں شیڈول ہے جو محض ایک رسمی کارروائی کی حیثیت رکھتا ہے۔