Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’خلا کا جادوئی منظر‘‘ ناسا نے سیارہ یورینس سے متعلق تفصیلات جاری کردیں

Now Reading:

’’خلا کا جادوئی منظر‘‘ ناسا نے سیارہ یورینس سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
’’خلا کا جادوئی منظر‘‘ ناسا نے سیارہ یورینس سے متعلق تفصیلات جاری کردیں

’’خلا کا جادوئی منظر‘‘ ناسا نے سیارہ یورینس سے متعلق تفصیلات جاری کردیں

ناساکے ماہرین نے سیارے یورینس کے دوردرازستارے کے سامنے پہنچنے کے جادوئی منظر کو قید کرکے مشاہدات کے بعد تفصیلات اپنی اویب سائٹ پر جاری کردیں ، یہ منظر 29 سال بعد دوبارہ دیکھا گیا ہے۔

ماہرین یورینس کے اس سفر کو’’خلا کے جادوئی منظر‘‘ سے تشبیہ دیتے ہیں ،یہ واقعہ  7 اپریل کی صبح پیش آیا تھا اور یہ منظر ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

ناسا ریسرچ سینٹر کے 30 سے زائدسائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے اس انتہائی نایاب اور نادر منظر کا مشاہدہ کیا ، اہم حقائق کو اکٹھا کرنے کے لیے 18 رصد گاہوں سے مشاہدات کو یکجا کیاگیا۔

ناسانے اس حوالے سے اب تفصیلات بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں، یہ ایک نایاب واقعہ ہے  جسے “خلا کا جادوئی منظر” کہا جاتاہے۔ اس سے قبل مغربی شمالی امریکا سے بھی 1996 میں اس خلائی جادوئی منظر کا مشاہدہ کیاجاچکاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار سیارہ یورینس کی انتہائی تفصیلی تصویر جاری

Advertisement

ناساکی ویب سائٹ کے مطابق سائنسدان ولیم سانڈرز نے اس مشاہدے کو ممکن بنایا، ’’خلا کا یہ جادوئی منظر‘‘ ہر دوربین کی مدد سے نہیں دیکھا جاسکتا تھا اس کے لئے مخصوص دوربینوں کی مدد لی گئی اور نئے اعداد و شمار اکٹھے کیے گئے۔

’’خلا کے جادوئی منظر‘‘میں ماہرین  نے یورینس کے درجہ حرارت، کیمیائی ساخت کی پیمائش کی اور1996 کے آخری نظارے کے بعد سے نظر آنے والی نئی تبدیلیوں کاجائزہ لیا۔

سیارہ یورینس زمین سے تقریباً 2 بلین مائلز (3.2 بلین کلومیٹر) کے فاصلے پرہے۔ یورینس کی کوئی مضبوط سطح نہیں ہے بلکہ، یہ پانی، امونیا اور میتھین کے گھومتے ہوئے بڑے بادلوں میں گھرا ہواہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر