Advertisement
Advertisement
Advertisement

میلسی، خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 معصوم بہنیں جاں بحق، 2 زخمی

Now Reading:

میلسی، خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 معصوم بہنیں جاں بحق، 2 زخمی
شہر قائد میں رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ اور 26 دنوں کے دوران ہیوی ٹریفک کی بے ہنگم دوڑ شہریوں کے لیے موت کا پیغام بن گئی۔

میلسی کے نواحی علاقے صدیق آباد میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 2 معصوم بہنیں جاں بحق اور 2 معصوم بہن بھائی زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چاروں بچے سنہری مستقبل کے خواب سجائے اپنے والد کے ساتھ اسکول جارہے تھے کہ تیز رفتار  ٹرالر ان کی موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا۔

یہ بھی پڑھیں:  تیز رفتار ڈمپر نے کئی رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو کچل دیا

ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے 15سالہ زینب اور 13سالہ اروا موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں، جبکہ 14 سالہ تیمور اور10 سالہ مریم شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو تشویشناک حالت کی وجہ سے بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Advertisement

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میلسی کے نواحی علاقے صدیق آباد میں تیز رفتار ٹرالر کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹرک تحویل میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر