Advertisement
Advertisement
Advertisement

6 یا 7 جون؟ عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا انکشاف بس قریب ہے

Now Reading:

6 یا 7 جون؟ عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا انکشاف بس قریب ہے
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور دنیا بھر کے مسلمان اس اعلان کا انتظار کر رہے ہیں

ریاض: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 مئی 2025 بروز منگل کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں تاکہ عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا تعین کیا جا سکے۔

عرب نیوز اور سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق، سعودی سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ اگر 27 مئی کو چاند نظر آتا ہے تو 28 مئی کو یکم ذوالحج ہوگی اور عیدالاضحیٰ 6 جون (جمعہ) کو منائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ اہم اعلان ہوگیا

تاہم اگر منگل کو چاند نظر نہ آیا تو ذوالحج کا آغاز 29 مئی (جمعرات) سے ہوگا، جس کے تحت عیدالاضحیٰ کا پہلا روز 7 جون (ہفتہ) کو ہوگا۔

عدالت نے شہریوں اور مقامی رویت ہلال کمیٹیوں سے کہا ہے کہ وہ نہ صرف خود چاند دیکھنے کی کوشش کریں، بلکہ اگر چاند نظر آئے تو قریبی عدالت یا مقامی مرکز سے رابطہ کر کے گواہی درج کرائیں تاکہ شرعی طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے۔

Advertisement

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور دنیا بھر کے مسلمان اس اعلان کا انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ اسی کے مطابق حج کی تاریخیں اور عیدالاضحیٰ کے ایام طے کیے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر