
پاکستانی ویٹ لفٹرز نے دوحا میں جاری ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے مزید دو طلائی (گولڈ) اور ایک چاندی (سلور) کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔
سیبل سہیل نے 59 کلوگرام کیٹیگری میں 95 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا، نادیہ مقصود نے 87 کلوگرام کیٹیگری میں 147 کلوگرام وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، نیلم ریاض نے 76 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل حاصل کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان کے تمغوں کی مجموعی تعداد پانچ گولڈ اور دو سلورکے تمغوں کے ساتھ 7 ہو گئی ہے۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی اس کامیابی کو قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمغے نہ صرف کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہیں بلکہ پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کی ترقی کا ثبوت بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News