اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سن لے، کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سےامن قائم نہیں ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ افغان حکومت مؤثر کارروائی کرے تو تعاون کے لیے تیار ہیں، پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا، پرامن ہمسائیگی پر یقین،اس مقصد کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حملے پرمؤثر اور فیصلہ کن ردعمل دیا، ترقی کے لیے امن اور سلامتی ناگزیر ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک فوج نے کئی بار امن دشمنوں کے حملے ناکام بنائے، پاکستانی افواج نے مشرقی محاذ پر بلااشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور میدان جنگ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
