Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے؛ فیلڈ مارشل کی کیڈٹ کالج وانا آپریشن کے دوران ہدایت

Now Reading:

قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے؛ فیلڈ مارشل کی کیڈٹ کالج وانا آپریشن کے دوران ہدایت
قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے؛ فیلڈ مارشل کی کیڈٹ کالج وانا آپریشن کے دوران ہدایت

کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا عزم ہے۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت دی کہ قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے  پائے۔

کیڈٹس نے کہا کہ پاک فوج کے جوان 24 گھنٹے سے زیادہ کیڈٹس اور خوارج کے درمیان ڈھال بن کر کھڑے رہے، شہادتیں دے کر بچوں کو بچایا۔

افغان خوارج کا کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے والے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا کہنا تھا کہ؛ 10نومبر کو 5 افغانی خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کر دیا۔

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے کہا کہ خوارج نے وانا کیڈٹ کالج کو،  جو کہ پاک فوج کی طرف سے ساؤتھ وزیرستان  کی عوام کے لئے قیمتی تحفہ ہے ، نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ایک خود کش حملہ آور نے  دھماکہ کیا جبکہ دیگر خورج نے گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کی کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے کہا کہ خوارج نے پہلے زیر تعلیم بچوں کو یرغمال بنا نے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے خوارج کے اس حملے اور مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، ہم نے دہشتگردوں کو مخصوص بلاک میں محدود کر کے طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے وانا میں کیڈیٹ کالج میں داخل ہونے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تمام 650 طلبا و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کے مطابق رات 10سے ساڑھے 10 بجے کے قریب  خوارج کے خلاف بھرپور آپریشن  کے  بعد تمام خوارج کو جہنم واصل کر دیاگیا۔

زیر تعلیم کیڈٹ نے کہا کہ ہم عصر کے وقت ڈرل کمپٹیشن کی تیاری کر رہے تھے کہ خود کش دھماکہ ہوا، ہمیں معلوم ہو چکا تھا کہ حملہ تعلیم کے دشمنوں نے کیا ہے  ، جو ہمیں تعلیم سے روکنا چاہتے ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے ہمیں بحفاظت کالج سے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

زیر تعلیم کیڈٹ کے مطابق تعلیم کے دشمن کچھ بھی کر لیں، ہمیں تعلیم سے نہیں روک سکتے، جب خودکش  دھماکہ ہوا تو سارے کیڈٹس ڈرل کر رہے تھے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ نے کہا کہ آپ پر سکون ہو جائیں  اب پاک فوج آگئی ہے، الحمد للہ، بر وقت کاروائی کی وجہ سے ایک خوفناک دہشتگردی کا ارادہ خاک میں مل گیا۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم، بل دوبارہ منظوری کیلئے سینیٹ جانے کا امکان
ہم جب بھی اقتدار میں آئے ان ترامیم کو واپس کریں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
اسلام آباد دھماکہ؛ چین اور امریکہ سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت
قومی اسمبلی کا اجلاس جاری؛ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان
ایف بی آر کا اے آئی کی مدد سے 70 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشواروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،
اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد ریڈ زون میں سیکیورٹی سخت، جوڈیشل کمپلیکس بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر