اسلام آباد: قومی اسمبلی نے تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے 27 ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا جس میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیمی بل پیش کیا۔
وزیرِ قانون نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین میں ترامیم ایک ارتقائی عمل ہیں اور 27 ویں ترمیم کے بنیادی خدوخال پہلے ہی سینیٹ میں پیش کیے جاچکے تھے۔
ایوان میں حکومت کی جانب سے ترمیم میں آٹھ نئی ترامیم پیش کی گئیں جن میں چار شقوں کو حذف اور چار نئی شقوں کو شامل کیا گیا۔ اس کے بعد شق وار ووٹنگ کا عمل ہوا جس میں تمام 59 شقیں منظور کرلی گئیں۔
ترمیم کے حق میں 233 ارکانِ اسمبلی نے ووٹ دیا جب کہ4 ارکان نے مخالفت کی۔ بعد ازاں اسپیکر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ 27 ویں آئینی ترمیم مجموعی طور پر 234 ووٹوں سے منظور کرلی گئی۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ ووٹنگ کے دوران حق اور مخالفت میں ووٹ دینے والے ارکان باری باری ایوان سے باہر گئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا جب کہ قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
