Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایوان نے آج یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا؛ وزیر اعظم ارکان پارلیمنٹ کے شکر گزار

Now Reading:

ایوان نے آج یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا؛ وزیر اعظم ارکان پارلیمنٹ کے شکر گزار
ایوان نے آج یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا؛ وزیر اعظم ارکان پارلیمنٹ کے شکر گزار

اسلام آباد: قومی اسمبلی سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایوان نے آج یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان نے یکجہتی اور اتحاد کی شاندار مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے تمام ارکانِ پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ارکانِ اسمبلی کا دلی مشکور ہوں جنہوں نے قومی مفاد میں بالغ نظری اور اتفاقِ رائے کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم دانشور، معلم اور استادوں کے استاد تھے۔ ان کی وفات سے علمی، ادبی اور سیاسی حلقوں میں ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے۔

وانا میں کیڈٹ کالج پر خودکش حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کی یاد تازہ کرگیا۔

Advertisement

انہوں نے انکشاف کیا کہ حملہ آوروں میں افغان باشندے بھی شامل تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے نہایت بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اساتذہ اور طلبا کو بحفاظت نکال لیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے اور ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے جوڈیشل کمپلیکس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات اب بالکل واضح ہوچکی ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیچھے خارجی ہاتھ ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست پاکستان اور قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر حال میں ناکام بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم، بل دوبارہ منظوری کیلئے سینیٹ جانے کا امکان
ہم جب بھی اقتدار میں آئے ان ترامیم کو واپس کریں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
اسلام آباد دھماکہ؛ چین اور امریکہ سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت
قومی اسمبلی کا اجلاس جاری؛ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان
ایف بی آر کا اے آئی کی مدد سے 70 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشواروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،
اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد ریڈ زون میں سیکیورٹی سخت، جوڈیشل کمپلیکس بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر