Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسجد الحرام اور مسجدِنبوی ﷺ کھولنے کا اعلان

Now Reading:

مسجد الحرام اور مسجدِنبوی ﷺ کھولنے کا اعلان
مسجدالحرام

سعودی عرب میں حکومت نےآج سےمسجدالحرام  اورمسجدنبوی  ﷺ کھولنےکااعلان  کیاہے۔

سعودی میڈیاکےمطابق سعودی حکومت نےحرمین شریفین کوکھولنےکےلیےاحتیاطی تدابیربھی جاری کردی ہیں جس کے تحت حرمین شریفین میں آنےوالوں کوجائےنمازساتھ لاناہوگاجبکہ مسجدمیں رکھےقرآن پاک کےنسخےاستعمال کرنےکی ممانعت ہوگی۔

نمازیوں کوفاصلہ برقراررکھنےکی ہدایت کی گئی ہےجبکہ بیت الخلابندرکھےجائیں گے۔

احتیاطی تدابیر کےتحت نمازکےلیےآنےوالوں کےلیےماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ابھی تک عیدکی نمازاورنمازتراویح پرپابندی برقرارہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ کوروناوائرس کےپھیلاؤکوروکنےکےلیےگزشتہ ماہ حرمین شریفین میں عام نمازیوں اورمعتمرین کےداخلےپر پابندی عائدکردی گئی تھی۔

 جبکہ رمضان سےقبل سعودی عرب میں سخت لاک ڈاؤن نافذتھاتاہم رمضان کی وجہ سےمملکت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔

مسجدالحرام اورمسجد نبوی میں صرف عملےکوحکومتی ہدایات کےمطابق مختصرکرکے 10 رکعت تک پڑھائی جارہی ہے۔ تاہم حکومت نےہدایات کی تھیں کہ تراویح میں عام نمازیوں کےبجائےمساجدکےملازمین ہی شرکت کریں۔

سعودی حکومت نےکوروناوائرس کےباعث عمرے پربھی عارضی پابندی عائد کررکھی ہےجبکہ تاحال سعودی حکومت نےکسی بھی ملک سےحج کامعاہدہ بھی نہیں کیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر