Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابوظہبی سے آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق

Now Reading:

ابوظہبی سے آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق
ابوظہبی

ابوظہبی سے آنے والے تمام مسافروں  کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی جس میں مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے آنے والی فلائٹ کے 104 مسافروںمیں کورونا وائرس مثبت آگیا ہے۔

یاد رہے کہ فلائٹ 209 مسافروں کو لے کر 28 اپریل کو اسلام آباد ایئرپورٹ پرآئی تھی جس کے بعد تمام مسافروں کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا تھا۔

تمام مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوائے گئے ہیں جس میں سے دوسو9 مسافروں میں سے 104 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

خطرات کے باوجود شہباز شریف نیب میں پیش ہوں گے، ترجمان

Advertisement

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا کے حوالے سے میڈیا بریفینگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں پھنسے مزدور اور دیہاڑی دار افراد کو واپس لارہے ہیں،88 ممالک میں پاکستانی موجود ہیں اوران میں سے بیشتر واپس آنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں 15 ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں ،خصوصی پرواز چلانے کے لیے متعلقہ ملک کے سفیر سے رابطے ہوتے ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ متعلقہ ملک کے سفیر فیصلہ کرتے ہیں کون خصوصی پرواز کے ذریعے جا سکتے ہیں، وطن واپس آنے والے خواہشمند پاکستانی متعلقہ سفارتخانے کی فہرست میں اپنا نام رجسٹر کراوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن واپس آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے، پاکستانیوں کو شفاف طریقے سے وطن واپس لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو واپسی کےلیے پروٹوکول پرعمل درآمد کرنا ہو گا، دنیا بھر کے ہوائی اڈے اور پروازیں بند ہیں، ہمیں خصوصی پرواز کےلیے متعلقہ ملک سے بات کرنی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاں پی آئی اے کو رسائی نہیں ،امریکہ کےلیے جلد پاکستانی خصوصی پرواز شروع ہوجائے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ خصوصی پروازوں کے لیے مسافر ویب سائٹ سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ مسافر دیگر اطلاعات کے ذرائع پر یقین نہ کریں جبکہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر کوئی بھی مسافر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر