Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک اور’ارطغرل غازی‘ آنے والا ہے؟بڑا اعلان ہوگیا

Now Reading:

ایک اور’ارطغرل غازی‘ آنے والا ہے؟بڑا اعلان ہوگیا

نامور پاکستانی مصنف خلیل الرحمان قمرنے ترکش ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘ کی طرز پرڈرامہ لکھنے کا اعلان کردیا۔

بول کے توسط سےاینکر کرن ناز کے شو میں بات چیت کے دوران خلیل الرحمان نے بتایا کہ وہ ارطغرل غازی کی طرز پر کہانی لکھنے جارہے ہیں اور وہ یہ سیریزپاکستان میں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں۔

ارطغرل غازی نہ صرف یوٹیوب پر لوگوں کا پسندیدہ ڈرامہ بنا ہوا ہے بلکہ یہ ٹوئٹر اوریوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اورپاکستانی سوشل میڈیا تو اس ڈرامے کے کردار و مکالموں سے بھرا پڑا ہے۔

Advertisement

محض دو ہفتوں میں ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستان میں اتنی زیادہ مقبولیت ملی ہے جتنی کہ ترکی میں 5 سال میں بھی نہیں ملی تھی۔

 ارطغرل غازی کی بڑھتی  ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بول کی اینکرکرن ناز  نے اپنے ٹاک شو میں خلیل الرحمان قمر کو مدعو کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ اس طرح کی کہانی پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ جس پر خلیل الرحمان قمر نے کہا  بالکل میں سوچ رہاہوں اور 3 روز قبل میں نے ہمایوں سعید سے اس موضوع پر بات بھی کی تھی جس کے بعد ہم نے ارطغرل کی طرح کے پراجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

بول کی اینکر کےخلیل الرحمان سے سوال پر انہوں نے مزید کہاکہ میں صرف سوچ نہیں رہا بلکہ میں اس پراجیکٹ کو آئندہ روزسے لکھنابھی  شروع کررہاہوں۔

واضح رہے کہ ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔ پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر اس ڈرامے کی پہلی قسط کو صرف دو ہفتوں میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ترکی میں اس ڈرامے کی پہلی قسط کو 5 برسوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر