Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کے قیام امن میں دیرینہ شراکت پر فخر ہے، ڈاکٹر عائشہ فاروقی

Now Reading:

اقوام متحدہ کے قیام امن میں دیرینہ شراکت پر فخر ہے، ڈاکٹر عائشہ فاروقی
قیام امن

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ امن، استحکام اور تعاون کے لیے بلیو ہیلمٹ کے ذریعہ کام جاری رکھنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں پاکستان کو چھ دہائیوں پر محیط اقوام متحدہ کے قیام امن میں دیرینہ شراکت پر فخر ہے۔

اقوام متحدہ کے پیس کیپرز کے عالمی دن کے موقع پر دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو چھ دہائیوں پر محیط اقوام متحدہ کے قیام امن میں دیرینہ شراکت پر فخر ہے،1960 سے لے کر اب تک ہمارے 2 لاکھ سے زائد امن کاروں نے دنیا کے تقریبا تمام براعظموں میں خدمات انجام دیں ہمارے بہادر امن پسندوں میں سے 157 نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے مقصد کے لئے قربانیاں دی ہیں پاکستانی اہلکاروں نے 26 ممالک میں اقوام متحدہ کے 46 مشنوں میں عزت اور وقار کے ساتھ خدمات انجام دیں ہیں

اقوام متحدہ میں پاکستانی سپاہی کی خدمات کا اعتراف

اقوام متحدہ کے امن کاروں کے عالمی دن کے. موقع پر ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی اہلکار عالمی امن کے لئے عزم کا اظہار کرتے ہیں پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن کاروں کا عالمی دن منانے میں عالمی برادری میں شمولیت اختیار کی ہم پوری دنیا کے امن کاروں کی خدمات اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

عائشہ فاروقی نے واضح کیا کہ پاکستان نے خواتین امن فوجیوں کی تعیناتی میں بھی ریکارڈ قائم کیا ہے ہماری لیڈی پولیس افسر شہزادی گلفام 2011 میں بین الاقوامی خواتین پولیس پیس کیپر ایوارڈ لینے والی پہلی خاتون ہیں اس دن دنیا میں امن ، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کا ایک مضبوط میکانزم کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Advertisement
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن دستوں کا دن آج منایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے امن دستوں کے دن پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اپنے بہادر امن دستوں کی قربانی کا جذبہ یاد کرتا ہے، پاکستانی امن دستے دنیا میں بے امنی کے شکار علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت پاک فوج کے 7500 جوان اور افسران امن مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر