یوں توآئسکریم کے بہت سے شیدائی ہوتے ہیں لیکن جنا ب کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو صرف آئسکریم کو چکھنے کی وجہ سے جیل کی سیر کر لیتے ہیں ۔
جی ہاں ! امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون جس نے سپر مارکیٹ میں موجود آئسکریم کو چاٹ کر واپس فریزر میں رکھ دیا۔
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،جسے اب تک 1 کروڑ صارفین دیکھ کر شئیر کر چکے ہیں ۔
ٹیکساس پولیس کے مطا بق خاتون پر صارفین کی مصنوعات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا مقدمہ درج ہوا جس کےباعث اسے 20 برس جیل اور 10 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اب اس شخص کی تلاش کر رہی ہے جو نہ صرف خا تون کی ویڈیوبنانے میں مصروف تھا بلکہ اسے اس کا م میں شابا شی بھی دے رہا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
