Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایان بیری نے ڈینم(جینز) سے تصویریں بنا کر سب کوحیران کر دیا

Now Reading:

ایان بیری نے ڈینم(جینز) سے تصویریں بنا کر سب کوحیران کر دیا
ایان بیری

ایان بیری نے ڈینم(جینز) سے تصویریں بنا کر سب کوحیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے     ایان بیری اپنے اس فن کی وجہ سے اپنے وطن برطانیہ کے علاوہ امریکا اور دوسرے یورپی ممالک میں بھی مقبو ل ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈینم ایک کپڑا ہے جس کے بہت سے نام ہے لیکن مقبول ترین نام جینز ہے لیکن پہلے کے دور میں اس کپڑے کو پاکستان میں ’’دو گھوڑا بوسکی‘‘ بھی کہتے تھے۔

ایان بیری کے اس فن کے انتخاب کے پیچھے ایک واقع ہے جس کی وجہ سے ایان کو اس فن سے دلچسپی ہوئی۔

ایان نے بتایا کے انہوں ڈینم سے آرٹ کا کام کرنا آج سے سات سال پہلے قبل شروع کیا تھا۔

Advertisement

ایان  بیری نے بتایا کہ ایک روز ان کی والدہ نے انہیں کمرہ صاف ستھرا کرنے کا حکم دیا تھا جب میں نے اپنا کمرہ صاف کرنا شروع کیا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ میرے پاس پرانی ڈینم پینٹوں کا ایک انبار جمع ہوچکا تھا، جو الگ الگ ڈیزائنز اور رنگوں کی تھیں۔

لہزا ایان یعنی میں نے سوچا کیوں نا ان تما ڈینم کے کپڑے کا استعمال کسی اچھے کام کے لیے کیا جائے۔

ایان  نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں انہیں پھینکنے کے بجائے سمیٹ کر رکھ لیتا ہوں اور پھر سوچنے لگا کہ ان کا آخر کیا کروں۔

ایان نے بتایا کہ کئی مہینے تک اس بارے میں غور کرتا رہا اور بالآخر ڈیڑھ سال بعد میں نے پرانی ڈینم پینٹس سے فن پارے بنانا شروع کردیا تھا۔

ایان بیری نے بتایا کہ میں ان دنوں ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی کے کری ایٹیو ڈیپارٹمنٹ میں بطور آرٹسٹ ملازمت کر رہا تھا۔

’’ڈینیمو‘‘ کہلوانے والے ایان بیری نے اس بات کو چابت کر دیا کہ واقعی شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا ہے۔

Advertisement

ایان اپنے شوق کی وجہ سے مہنگی جینز: ڈینم پینٹس خریدتے ہیں اور انہیں کاٹ کر ایسے ترتیب دیتے ہیں کہ خوبصورت تصویر بن جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینم سے کیے جانےوالا  کام مجھے اتنا بھایا کہ میں نے ایڈورٹائزنگ ایجنسی کی ملازمت کو چھوڑ دیا اور کل وقتی بنیادوں پر اسی کام میں مصروف ہوگیا۔

خیال رہےکہ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے ایان کا کام ان کے اپنے وطن برطانیہ کے علاوہ امریکا اور دوسرے یورپی ممالک میں بھی مقبول ہوگیا اور ان کے فن پارے دنیا کی بڑی آرٹ گیلریز میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا؛ ویڈیو وائرل
27 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر