Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیڑوں سے بنی آئسکریم پیش

Now Reading:

کیڑوں سے بنی آئسکریم پیش
آئس کریم
Advertisement

 آئس کریم گرمی ہویاسردی یاکوئی بھی موسم ہوبچےاوربڑے سب شوق سےکھاتےہیں۔

آئس  کریم کےشوقین افرادمختلف اورنئےنئےا ٓئس کریم فلیورزکاانتظارکرتے ہیں کوئی چاکلیٹ کا دلدادہ ہوتاہےتوکوئی اسٹرابری،ونیلا   اوردیگر۔۔ لیکن کیا آپ نےکبھی کیڑوں سےبنی آئس کریم کانام سناہے؟

 نہیں؟توہم بتاتےہیں۔

جنوبی افریقا کےشہرکیپ ٹاؤن میں ’گورمے گرب‘ نامی اسٹارٹ اپ کےمطابق دنیامیں کیڑےکھائےجاتےہیں وہیں کیڑوں سے بنی آئس کریم کوبھی متعارف کروایاگیاہے۔

آئس کریم

Advertisement

اس آئس کریم میں دودھ سے بنی اشیا کی جگہ ’اینٹو مِلک‘ استعمال کیاجاتاہےجوکہ ٹروپیکل کیڑاجسےعام طورپر’بلیک سولجرفلائے‘ کہاجاتاہےیہ اس کے لارواکوبلینڈ کرکے حاصل کیا جاتا ہے۔

2017 میں وجود میں آنے والا اسٹارٹ اپ ’گورمے گرب‘ کی سربراہ لیہ بیسا کاکہناہےکہ ’ہم اس طریقہ کارکوتبدیل کرناچاہتے ہیں جس طرح سےہمیں کیڑےنظرآتےہیں اورجس طرح اسے فوڈانڈسٹری میں استعمال کیاجاتاہے۔

آئس کریم

اگرچہ، تخمینہ لگایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں انسانوں نے کیڑوں کی 1900 قسموں کا استعمال کیا ہے لیکن ابھی بھی مغربی کھانوں میں واضح طورپرکیڑوں کااستعمال نہیں کیا گیا۔

 بیساکاکہناہےکہ آئس کریم کےفلیورز میں چاکلیٹ، پینٹ بٹر،اورکرسمس اسپائس شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کیڑوں سے حاصل کیا جانے والا ’اینٹو مِلک‘ آئس کریم کو بہترین کریمی فلیور دیتا ہے، بہترین فلیور کے ساتھ ساتھ یہ آئس کریم غذائیت سےبھی بھرپور ہوگی، یہ ’اینٹو مِلک‘ عام دودھ سے بنی چیزوں سے 5 گناپروٹین سے بھرپور ہوگا۔

Advertisement

اقوام متحدہ کےمطابق،کیڑے گوشت اورمچھلی سےموازنہ کرنےوالےغذائی اجزافراہم کرتے ہیں۔

لیہ بیساکامزید کہناتھاکہ کیڑوں میں چربی اور پروٹین اور معدنیات فطری طورپرزیادہ ہوتی ہیں۔  بلیک سولجرفلائےمیں گائےکے گوشت کے مقابلےمیں پروٹین اور چربی زیادہ ہوتےہیں،اور زنک ،آئرن اورکیلشیم گائےکےگوشت سےکہیں زیادہ پایاجاتاہے۔

واضح رہے کہ ابھی یہ آئس کریم صرف جنوبی افریقا میں ہی فروخت کی جارہی ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟
100 سالہ شخص کو 96 سالہ خاتون سے محبت ہوگئی؛ شادی کے لئے بھی تیار
انگریزی زبان کا سب سے طویل لفظ جسے پڑھنے میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں
صرف 11 سیکنڈ میں تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!!!
تصویر میں چھپے ہوئے الّو کو 10 سیکنڈ میں تلاش کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر