Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلپائنی جوڑےکی آتش فشاں کےسامنےشادی

Now Reading:

فلپائنی جوڑےکی آتش فشاں کےسامنےشادی

شادی کویادگاربنانےکےلئے آج کل لوگ منفردطریقےاپنارہےہیں۔کچھ  لوگ مختلف اورعجیب وغریب مقامات کاانتخاب کرتے ہیں ۔

 شادی میں مہنگے ترین ملبوسات، نفیس ترین میک اپ اور بیش قیمت زیورات کےساتھ ساتھ ان لمحات کویادگار بنانےکی غرض سےعروسی فوٹو شوٹ بھی اہم حصہ ہے جس کے لئے لوگ پیسہ اورمنفرداندازاپنا رہے ہیں ۔

شادی

ایسے ہی ایک فلپائنی نوبیاہتاجوڑاہےجس نے اپنی شادی کو یادگاربنانےکے لئےسب کو پیچھے چھوڑدیا  ۔

امریکی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق فلپائن کے چینو اور کیٹ ووفلور نے راکھ اور دھواں اگلتے ہوئے آتش فشاں کے سامنے اس لمحے کو ہمیشہ کے لیے امر کردیا ۔

Advertisement

https://www.facebook.com/randolfevanphotography/posts/2733510740059920

فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تال نامی آتش فشاں کئی دن سے فعال ہے اور اس سے بھاری مقدار میں دھواں نکل رہا ہے۔

فلپائن کے زلزلے کے ادارے نے کہا ہے کہ راکھ کے بادل 12 سے 15 کلومیٹر تک فضا میں بلند ہورہےہیں اور خبردار کیا ہے کہ یہ پہاڑ کسی بھی وقت پھٹ کر دور دور تک لاوا اگل سکتا ہے۔ ادارے نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس سے دور رہیں اور آس پاس کے قصبوں کو خالی کروا لیا ہے۔

تاہم فلپائنی جوڑے نے کسی خطرے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شادی کی تصویریں اسی آتش فشاں کے سامنے کھنچوائیں۔

امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے فوٹوگرافر نے کہا کہ ’ہم فوٹو کھینچتے وقت خاصے فکرمند تھے اور بار بار سوشل میڈیا سے اپ ڈیٹس دیکھ رہے تھے کہ کہیں یہ آتش فشاں پھٹ نہ جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر