Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

52 میڈلزجیتنےوالاباہمت نابیناتیراک

Now Reading:

52 میڈلزجیتنےوالاباہمت نابیناتیراک
ہمت

  ہمت اورلگن  ہوتوانسان کیاکچھ  نہیں کرسکتا،ایسی ہی ایک مثال  52 میڈلزجیتنےوالےترکی کےباہمت نابیناتیراک کی ہے۔

ترکی کے باہمت 41 سالہ نابیناشخص نے 6 سال کےدوران تیراکی کےمختلف مقابلوں میں حصہ لے کر 52 میڈلز اپنےنام کیے۔

ترکی کے شمال مغربی صوبےسکریہ کے فدائی زل نے اپنے پہلے مقابلے میں ریکارڈ بنایا اور پھر ہر سال ہی ایک میڈل اپنے نام کیا۔

باہمت   نابینا نوجوان فدائی زل کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنے دوست کے مشورے پر تیراکی شروع کی اور پھر اسے روزانہ کی بنیاد پر سوئمنگ کی‘۔

اُن کامزیدکہناتھا کہ میں نے تیراکی کو باقاعدہ شعبےکےطورپراختیار کرنےکافیصلہ کیا اورپھرروزانہ چالیس کلومیٹرتیراکی کی تاکہ مقابلوں میں حصہ لے سکوں۔

Advertisement

اُنہوں نےکہاکہ میں نے 15 سے 20 دن کی تربیت لینےکےبعدسب سے پہلے ترک سوئمنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور 36.14 سیکنڈ میں اپنے ہدف پر پہنچ کر نہ صرف تمام ریکارڈ توڑے بلکہ پہلا اعزاز اپنے نام کیا۔

فدائی یورپین اورورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لینےکےخواہش مندہیں مگربصارت سےمحرومی کی وجہ سےمقابلوں میں حصہ نہیں لے سکتے، میری خواہش ہے کہ اولمپیک گیمز میں بھی ترکی کی نمائندگی کروں۔

نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں متحرک رہیں اور کسی ایتھیلیٹ کو رول ماڈل بنائیں۔

فدائی کا کہنا تھا کہ ’میری خواہش ہے کہ نوجوان یہ بات بولیں کہ جب فدائی زل یہ کر سکتاہےتوہم بھی ہرکام کرسکتے ہیں‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا؛ ویڈیو وائرل
27 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے
اے سی کے بغیر گرمی سے کیسے بچیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر