یورپی ملک چیک ری پبلک میں دنیا کا قدیم ترین کنواں دریافت ہواہے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق یورپی ملک چیک ری پبلک میں ماہرین نے 7 ہزاربرس قدیم لکڑی سے بنا کنواں دریافت کیاہے۔
یہ کنواں لکڑی سےتعمیرشدہ ہے اوراسے انسانی ہاتھوں سے بنائی گئی لکڑی کی قدیم ترین تعمیرقراردیا جارہا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق یہ 5 ہزار 255 قبل مسیح میں بنایا گیا یعنی اس کی عمر 7 ہزار 275 سال ہے۔
اس کنوئیں کی اونچائی میں تقریبًا 55 انچ جبکہ چوڑائی تقریباً 32 انچ ہے ۔
ماہرین کے مطابق یہ اس دورکی ایک غیرمعمولی شےہےکیونکہ اس وقت لوگ تعمیرات میں جدت پسندنہیں ہوئےتھے۔
اس دور میں لوگ سادے مکان بناتے تھے جبکہ وہ چکنی مٹی سے مختلف اشیاءبنانے کے ماہرتھے۔
کنویں کے یہ آثار 2018 میں ایک موٹر وے کی تعمیرکےدوران سامنےآئے تھے، یہ زمین سے 5 فٹ گہرائی میں واقع تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News