Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 روز کی مدت میں تیار کردہ اسپتال

Now Reading:

9 روز کی مدت میں تیار کردہ اسپتال
ایل ڈی اے

دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

اب تک ملک میں 23 سو سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوچکے ہیں اور پنجاب 914 کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سندھ میں 743، خیبرپختونخوا میں 276، بلوچستان میں 164، اسلام آباد میں 62، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 9 کیسز سامنے آئے۔

اس وائرس کے نتیجے میں 32 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اسے شکست دیکر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 107 تک پہنچ چکی ہے۔

یقیناً پاکستان چین، امریکا یا دیگر یورپی ممالک جتنے وسائل نہیں رکھتا مگر کم وسائل کے باوجود وائرس کی روک تھام کے لیے بہت کچھ کیا جارہا ہے۔

درحقیقت پنجاب میں تو چین کے شہر ووہان کی طرح ایک عارضی ہسپتال محض 9 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔

Advertisement

یقیناً اس کے لیے ووہان کی طرح دن رات ایک خالی پلاٹ پر تعمیر تو نہیں ہوئی مگر پھر بھی 9 دن میں ایک ہزار بستروں کے ہسپتال کا قیام حیران کن ہے۔

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں آئی سی یو سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پنجاب حکومت کے مطابق ایکسپو سینٹر شہری آبادی سے دور ہے اور کورونا وائرس کے مریضوں کو یہاں لایا جائے گا۔

میو ہسپتال لاہور کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان کو ایکسپو سینٹر ہسپتال کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے اور انہوں نے چند دن پہلے بتایا تھا کہ اس ہسپتال کو مریضوں کے لیے 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے پہلے اور دوسرے حصے میں وائرس سے کم متاثر ہونے والے افراد جبکہ تیسرے میں زیادہ متاثر ہونے والے مریضوں کا رکھا جائے گا۔

اس ہسپتال کے قیام کا مقصد مریضوں کو الگ تھلگ رکھ کر محفوظ ماحول میں ان کے علاج کو یقینی بنانا ہے

Advertisement

خیال رہے کہ ووہان میں 23 جنوری سے 2 فروری کے دوران ایک ہزارا بستروں کے ہسپتال ہوشینشان ہاسپٹل کی تعمیر کرکے دنیا کو حیران کیا گیا تھا۔

یہ ہسپتال 25 ہزار اسکوائر میٹر پر تعمیر ہوا تھا اور اس کے علاوہ بھی 16 سو بستروں کے ایک ہسپتال کی تعمیر 15 دن میں مکمل کی گئی تھی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا؛ ویڈیو وائرل
27 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر