Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی سائنسدانوں کی کورونا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی

Now Reading:

پاکستانی سائنسدانوں کی کورونا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی

Synopsis

پاکستانی سائنسدان نے کورونا وائرس کا جینوم سیکونس کی کامیاب تیار کرلی گئی ہے

جینوم سیکونس

کراچی یونیورسٹی کے جمیل الرحمن سینٹر فار جینوم ریسرچ اور ڈاؤ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس وائرس کے جینوم سیکونس کی تیاری اور اس کے جینیاتی تجزیے میں اہم پیشرفت کی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے جمیل الرحمن سینٹر فار جینوم ریسرچ (جے سی جی آر) نے ایک مقامی مریض کی مدد سے کورونا وائرس کا مکمل جینوم سیکونس تیار کیا، جس کے تجزیے سے انکشاف ہوا کہ پاکستان میں یہ وائرس چین کے مقابلے میں کچھ مختلف ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اگر کم از کم 50 جینومز کے سیکونس کے لیے مالی معاونت دستیاب رہی تو اس عمل سے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کے علاج، تشخیص اور روک تھام کے ٹولز میں مدد مل سکے گی۔

کراچی یونیورسٹی کے شعبہ انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد اقبال چوہدری نے بتایا ‘پاکستسان میں پہلی بار اس نئے سارس کوو 2 وائرس کا جینوم تیار کیا گیا ہے۔

اس سینٹر کے 2 شعبے ہیں جن میں سے ایک جمیل الرحمن سینٹر فار جینوم ریسرچ اور دوسرا ڈاکٹر پنجوانی سینتر فار مالیکیولر میڈیسین اینڈ ڈرگ ریسرچ ہے۔

Advertisement

اس وائرس کے تجزیے کے حوالے سے تحقیقی ٹیم کے قائد ڈاکٹر اشتیاق احمد نے بتایا کہ اس کا نمونہ ایک ایسے مریض سے حاصل کیا گیا جو ایران کا سفر کرکے آیا تھا اور اسے علاج کے لیے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں داخل کیا گیا، جبکہ نمونے کا تجزیہ کراچی یونیورسٹی کے مرکز میں ہوا۔

کورونا کے مریضوں کی مدد بذریعہ فیس بک ممکن

انہوں نے بتایا ‘تجزیے کا بڑا ٹاسک انتہائی احتیاط سے انسانی جینوم کو وائرس کے جینوم سے الگ کرنا تھا، اس کام کو مکمل کرنے کے لیے ٹیم ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں مکمل کیا اور اس دریافت کا موازنہ بین الاقوامی ڈیٹا سے کیا گیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقی ٹیم نے جب اس کا موازنہ چیین کے شہر ووہان میں تیار ہونے والے سیکونس سے کیا تو جینوم کے مختلف حصوں میں 9 میوٹیشن (ڈی این اے میں تبدیلیاں) نظر آئیں۔

انہوں نے وضاحت کی ‘مگر اس کے باوجود یہ وائرس ووہان سے پھیلنے والے وائرس سے ہی جڑتا ہے، پروٹین اور انزائمے میں کوئی تبدیلیاں نظر نہیں آئیں، جو کہ وائرس کو انسانی جسم کے اندر سانس کی نالی میں جگہ بنانے میں مدد دیتے ہیں’۔

پروفیسر اقبال چوہدری کے مطابق کورونا وائرس میں تبدیلیاں بہت سست روی سے ہورہی ہیں اور ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان تبدیلیوں سے مرض کی شدت پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا ‘کسی وبا میں، اس طرح کی تبدیلیوں کے اندر، شرح اور فطرت کو مانیٹر کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس سے مستقبل کی تھراپیز اور ویکسینیشنز میں مدد ملتی ہے، مثال کے طور پر چکن گنیا وائرس میں ایک واحد تبدیلی سے یہ وائرس زیادہ آسانی سے پھیلنے لگا تھا’۔

پروفیسر اقبال چوہدری نے بتایا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں اس نئے نوول کورونا وائرس کے سیکڑوں جینومز تیار ہوچکے ہیں جبکہ برطانیہ میں کیمبرج یونیورسٹی برطانوی آبادی میں اس کا بڑے پیمانے پر ڈیٹا تیار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

دوسری جانب ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ نیا نوول کورونا وائرس مقامی صورتحال کے مطابق اپنے جینیاتی نظام میں تبدیلیاں لارہا ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چاننسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی سربراہی میں ایک ٹیم نے کورونا وائرس کے جینوم سیکونس کا تجزیہ کیاا جو ایک مقامی مریض کے نمونوں سے تیار کیا گیا تھا۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق سیکونس کا تعین ایک زبردست اقدام ہے جو مستقبل میں ویکسین اور تھراپیز میں مدد دے سکے گا، مگر فی الحال یہ ابتدای مرحلہ ہے اور اس حوالے سے تحقیق کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

تحقیق کے دوران نمونے سے وائرس کے آر این اے کو الگ کیا گیا، یہ وائرس نوجوان میں مقامی طور پر ہی منتقل ہوا تھا مگر تحقیق سے ثابت ہوا کہ یہ وائرس سعودی عرب سے آیا تھا اور اس کے نتیجے میں نوجوان کے خاندان کے 15 افراد متاثر ہوئے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ وائرس کا مقامی سطح پر پھیلائو بہت تیزی سے ہورہا ہے۔

جینوم سیکونس سے انکشاف ہوا کہ اس وائرس کا سیکونس ووہان میں پھیلنے والے وائرس سے معمولی سا مختلف ہے جس میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

یہ وائرس چین سے پھیلنا شروع ہوا اور پاکستان میں سعودی عرب کے راستے پہنچا۔

ٹیم کا کہنا تھا کہ یہ تو بس ایک کیس ہے، ابھی متعدد دیگر نمونوں کا تجزیہ کیا جارہا ہے جن کے مریض دیگر ممالک جیسے ایران، عراق، شام، برطانیہ اور امریکا میں اس کا شکارہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غلط بٹن دبانے پر خاتون لاکھوں ڈالرز جیت گئیں
دنیا کے معمر ترین شخص کی دراز عمر کا راز کیا ہے؟ جانیئے
27 سیکنڈ میں تصویر میں موجود سب سے شرارتی بچے کی نشاندہی کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
10 سیکنڈ میں تصویر میں موجود کتا تلاش کریں!!!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر