Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی تاریخ میں قائم کئے جانے والے فنڈز اور حاصل ہونے والی امداد

Now Reading:

پاکستان کی تاریخ میں قائم کئے جانے والے فنڈز اور حاصل ہونے والی امداد
فنڈز

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے 12 سو ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے ایک فنڈ بھی قائم کیا ہے اور ملک کے صاحب استطاعت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فنڈ میں تعاون کریں تاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومتی وسائل میں اضافہ ہو۔ پیر کی رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وزیر اعظم امدادی فنڈ برائے کورونا وائرس  قائم کرنے کا اعلان کیا۔

قرض اتارو ملک سنوارو سکیم

23 فروری 1997 کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں 1500 بلین روپے کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لئے ’قرض اتارو ملک سنوارو سکیم‘ کا آغازفکیا تھا۔ اس فنڈ کے تحت حکومت نے عوام سے جو رقم اکٹھا کی وہ 2 اعشاریہ 805 ارب روپے تھی۔ فنانس ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق، اس سکیم سے حاصل شدہ رقم سے 1 اعشاریہ 105 بلین روپے استعمال ہی نہیں ہوئے۔ یہ رقم 27 مارچ 1999 کو فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ اور نان فوڈ اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی۔

صدارتی ریلیف فنڈ برائے سیلاب متاثرین

Advertisement

جولائی 2007 میں، اس وقت کے صدر، جنرل پرویز مشرف نے ’صدارتی ریلیف فنڈ برائے سیلاب متاثرین‘ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اس فنڈ کو اس سال سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے قائم کیا گیا تھا۔ 17 اگست 2007 کو ہی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا قیام عمل میں آیا، جو ایک خود مختار اور آئینی طور پر قائم ہونے والا وفاقی ادارہ ہے۔ اس کے ذمے ملک میں آنے والی آفات اور ان کے انتظامات سے متعلق تمام معاملات کو دیکھنا ہے۔

سیلاب 2010 امدادی فنڈ

2007 کی طرح 2010 میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے بھی ایک امدادی فنڈ کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس سیلاب نے پاکستان کی کل اراضی کے تقریباً پانچویں حصے کو متاثر کیا تھا جس سے قریب 2 کروڑ افراد براہ راست متاثر ہوئے تھے اور 2 ہزار کے قریب اموات ہوئی تھیں۔

وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان فنڈ برائے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم

10 جولائی 2018 کو اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملک میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیم فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاکہ ملک میں پانی ذخیرہ کیا جا سکے۔ ثاقب نثار نے اس مقصد کے لئے ’سپریم کورٹ آف پاکستان دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ‘ قائم کیا۔

بعدازاں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اس مقصد کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اسی مناسبت سے اس فنڈ کا نام تبدیل کر کے ’وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان فنڈ برائے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم‘ رکھا گیا۔

Advertisement

9 ستمبر 2018 کو ایک واپڈا اہلکار نے انکشاف کیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے کم از کم 12 ارب امریکی ڈالر درکار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کو اب تک 11.75 ارب روپے سے زائد کی رقم ملی ہے۔ اس فنڈ میں ملک بھر سے شراکت 9.6 ارب روپے سے زائد رہی جب کہ باقی 1.7 ارب روپے سے زیادہ رقم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دی۔

یہ فنڈ کہاں استعمال ہوا؟ ڈیم کب بنے گا؟ یہ تاحال کسی کو نہیں پتہ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اب کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے فنڈ قائم کیا ہے جس میں ملک اور بیرون ملک مقیم عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصویر میں موجود غلطی کو 7 سیکنڈ میں تلاش کریں!
غلط بٹن دبانے پر خاتون لاکھوں ڈالرز جیت گئیں
دنیا کے معمر ترین شخص کی دراز عمر کا راز کیا ہے؟ جانیئے
27 سیکنڈ میں تصویر میں موجود سب سے شرارتی بچے کی نشاندہی کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
10 سیکنڈ میں تصویر میں موجود کتا تلاش کریں!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر