Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی شہری پر قسمت مہربان ہوگئی

Now Reading:

امریکی شہری پر قسمت مہربان ہوگئی
ہیرا

قسمت کی دیوی مہربان ہوجائےتو کوئی نہ کوئی دن اورموقع آپ کی زندگی کے لئے خوش قسمتی کاباعث بن جاتاہے  ۔

 ایسا ہی کچھ  امریکی شہری کے ساتھ  بھی ہواہےکہ  پارک کی سیر کے دوران انہیں ہیرا مل  گیا ۔

 جی ہاں ، امریکی ریاست آرکنساس میں واقع پارک میں کریٹر آف ڈائمنڈز ایک ایسا مقام ہے جہاں معمولی فیس کی ادائیگی کے بعد سیر کی جا سکتی ہے اور قیمتی پتھر تلاش کیے جا سکتے ہیں۔

 خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیون کینرڈ ایک بینک میں کام کرتے ہیں وہ آرکنساس کے جنوب مغربی سمت میں واقع  کریٹر آف ڈائمنڈز کی سیر کے لیے پہنچے۔ دس منٹ چلنے کے بعد انہیں کوئی چمکتی ہوئی چیز دکھائی دی، جو اٹھانے پر شیشے کا ٹکڑا محسوس ہوئی، جس کو انہوں نے اپنے بیگ میں رکھ لیا۔

Advertisement

تھوڑی دیر بعد پارک کی انتظامیہ نے کینرڈ اور ان کے ساتھیوں کو چیکنگ کے لیے روک لیا۔ جو ایک معمول ہے اور ہر جانے والے کو چیک کیا جاتا ہے۔

کینرڈ کا کہنا ہے کہ مجھے چیکنگ کرنااچھا نہیں لگا کیونکہ مجھے کچھ ملا ہی نہیں تھا۔ بہرحال انہوں نے میرا بیگ بھی دیکھا۔

اوراسی چیز جس کوشیشہ سمجھ کربیگ میں رکھا گیا تھا، اس کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ ہیرا ہے۔

پارک کی انتظامیہ نے کینرڈ کو خوش خبری سنائی کہ وہ ہیرے کے مالک بن گئے ہیں۔’مجھے یہ سن کر حیرت کا جھٹکا لگا‘۔

کینرڈ کو ملنے والا ہیرا نو اعشاریہ سات قیراط کا ہے جو پارک کی 48 سالہ تاریخ میں دوسرا بڑا ہیرا ہے۔

پارک کے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ ڈرو ایڈمنڈز کہتے ہیں کہ کینرڈ خوش قسمت ہیں کہ ان کو پارک میں آئیڈیل صورت حال ملی۔

Advertisement

کینرڈ کوملنے والا ہیرا اب ان کی ملکیت ہے اور ان کو اس کی اچھی خاصی قیمت ملنے کی امید ہے۔

اس سال پارک میں246 ہیروں کی رجسٹریشن ہوئی ہے جن کا مجموعی وزن 59.25 قیراط ہے، پچھلے سال ایک سکول ٹیچر نے یہاں سے دو اعشاریہ بارہ قیراط کا ہیرا تلاش کیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا؛ ویڈیو وائرل
27 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر