Advertisement
Advertisement
Advertisement

2021 میں دنیا میں مصائب اور حادثات بڑھیں گے، بابا وانگا کی پیشگوئی

Now Reading:

2021 میں دنیا میں مصائب اور حادثات بڑھیں گے، بابا وانگا کی پیشگوئی
Advertisement

بابا وانگا  کے نام سے مشہور بلغاریہ کی آنجہانی نجومی خاتون نے دنیا سے متعلق کئی تباہ کن پیشگوئیاں کی تھیں ۔

بابا وانگا کی گئی کئی پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے اگلے سال  یعنی 2021 کے لیے بھی کئی اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔

بابا وانگا نے کہا  تھا کہ سال 2021 میں وہ دیکھ رہی ہیں کہ دنیا میں مصائب اور حادثات بڑھیں گے۔ دنیا کو دکھوں کا سامنا کرنا پڑے گا انسانی راہ کو تبدیل کردے گا۔

2021 سے متعلق ایک پیشگوئی میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک طاقتور اژدہا پوری انسانیت کو لپیٹ میں لے گا اور تین عفریت (جائنٹس)  مل کر ایک ہوجائیں گے۔

بابا وانگا کی پیشگوئی کے مطابق  لوگ اپنے عقائد اور مذاہب کی بنیاد پر مزید سخت تقسیم سے گزریں گے ۔

Advertisement

انہوں نے 2 ممالک کے صدور سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ  روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک غیرمعمولی دماغی و نفسیاتی عارضے کا شکار ہوں گے۔

دوسری جانب اسی سال کے لیے انہوں نے ایک اچھی پیشگوئی بھی کی ہے کہ انسانیت کو لاحق دیرینہ مرض کینسر کا شافی علاج دریافت ہوجائے گا اور سورج سے توانائی کے حصول کے انقلابی راستے کھلیں گے۔

واضح رہے کہ بابا وانگا جنوری 1911ء میں بلغاریہ میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ ایک مشہور مذہبی پیشوا، جڑی بوٹیوں کی حکیم تھیں۔ وہ ایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں۔

ان کے متعلق مشہور تھا کہ وہ غیرمعمولی اور پراسرار صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ان کے علاج سے بیمار ٹھیک ہوجاتے تھے۔

بابا وانگا کی پیشگوئیوں سے متعلق مشہور ہے کہ   انہوں نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں اور 2004 میں انڈونیشیائی سونامی کی پیش گوئی کی تھی تاہم ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔

بابا وانگا کا انتقال 11 اگست 1996 کو ہوا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
13 سیکنڈ میں تصویر میں چھُپا ٹوتھ برش تلاش کریں!
34 سالہ شخص کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟
100 سالہ شخص کو 96 سالہ خاتون سے محبت ہوگئی؛ شادی کے لئے بھی تیار
انگریزی زبان کا سب سے طویل لفظ جسے پڑھنے میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں
صرف 11 سیکنڈ میں تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!!!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر