ڈرائیونگ کے حوالے سے ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران ہیڈفون کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ڈرائیونگ انسان کی بےحد توجہ مانگتی ہے جس کی وجہ سے اس دوران کھانے پینے اور اسکرین دیکھنے یا پھر موبائل فون کا استعمال کرنے سے منع کیا جاتا ہے۔
اب ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران ہیڈفون کا استعمال بھی خطرناک ہے۔
تحقیق کے لئے 2000 افراد کو شامل کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ہیڈفون پر میوزک سن رہے تھے انہوں نے سڑک کی آوازوں کو سننے اور ردِ عمل ظاہر کرنے میں 4.2 سیکنڈ کی تاخیر کی ہے۔
اس تجربے سے لوگوں نے اس خطرے کو محسوس کرتے ہوئے اپنا مثبت ردِ عمل دیتے ہوئے 44 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ اب وہ سواری چلاتے ہوئے ہیڈفون نہیں پہنیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
