خوبانی کا دوسرا نام زرد آلو بھی ہے جو کہ سرد پہاڑوں کا پھل ہے ۔
خوبانی، ذائقے اور غذائیت سے بھر پور پھل ہے اور یہ پھل دو حالتوں میں پایا جاتا ہے خشک اور نرم (تازہ)، طبی ماہرین کے مطابق دونوں حالتوں میں اس کا استعمال صحت کے لئے نہایت مفید ہے ۔
یہ پھل پوٹاشیم، فولاد، فائبر اور بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔
خوبانی کے استعمال کے چند اہم فوائد ہیں جس سے انسان صحت مند رہتا ہے۔
1 ۔ نہار منہ خوبانی کھانے سے نظام ہاضمہ کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
2 ۔ اس کے استعمال سے خون کی روانی بہتر ہوجاتی ہے۔
3 ۔ خشک خوبانی کے استعمال سے پیٹ میں پیدا ہونے والے کیڑے صاف ہوجاتے ہیں۔
4 ۔ اس پھل کے استعمال سے کولیسٹرول کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔
5 ۔ خوبانی کا استعمال دل کی شریانوں کو بھی صاف رکھا جاسکتا ہے۔
6 ۔ خوبانی کا رس درد ختم کرنے اور بہرا پن دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
