Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا میں موجود پراسرار دروازوں کی کہانیاں

Now Reading:

دنیا میں موجود پراسرار دروازوں کی کہانیاں

دنیا کے قیام سے اب تک بہت سے راجہ مہا راجہ گزرے ہیں جو دنیا پر حکومت کرتے تھے اور  اسکے علاوہ  بھی ماضی کی یادوں میں بہت سی یادیں دفن ہی جن کے متعلق ہم آج تک نہیں جانتے ہیں۔

لیکن آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپکو دنیا میں موجود چند ایسے دروازوں کے حوالے سے بتائیں گے جس سے ہم ابھی آشنا نہیں ہوئے ہیں۔

پدماھاشوامی مندر کا دروازہ:

پدماھاشوامی مندر ہندوؤں کے بھگوان “وشنو“ کا مندر ہے جسے کئی صدیوں پہلے ایک شاہی خاندان نے سونے سے تعمیر کروایا تھا اور اپنی ساری دولت مندر کے تہہ خانے میں بنے چھ دروازوں میں دفن کردی تھی۔

ان دروازوں کو کھولنے کی اجازت کسی کو نہیں تھی کیونکہ ان کی پراسراریت کے بارے میں بہت سی کہانیاں مشہور تھیں البتہ 2011 میں حکومتی فیصلے کے تحت دروازوں کو کھولا گیا تو پانچ دروازوں کے اندر سے بیش قیمت خزانے ملے جبکہ چھٹا دروازہ تاحال نہیں کھل سکا ہے۔

Advertisement

اہرامِ مصر کا   ابولہول:

مصری  اہرام صدیوں سے انسان کے لئے معمہ بنے ہیں۔

قدیم زمانے میں بنائی گئی بلند و بالا عمارت اور اس میں جوں کی توں مصالحہ لگی ممیاں لوگوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں لیکن ان کے علاوہ اہراموں کے تہہ خانوں میں کئی ایسے دروازے پائے جاتے ہیں جنھیں آج تک نہیں کھولا جاسکا ہے۔

اسی طرح ابولہول کا اہرام بھی ہے جس کہ تہہ خانے میں بنے ہوئے دروازے کھولنے کی اجازت آج تک مصر کی حکومت نے نہیں دی ہے۔

بادشاہ قن کا مزار:

بادشاہ قن کا مزار صرف ایک مزار نہیں بلکہ تقریباً ایک پورا شہر ہے جو صدیوں پہلے دفن ہوگیا تھا۔

Advertisement

جس کے بعد یہ 1973 میں دو چائیینیز کسان بھائیوں کو کھیتوں کی کھدائی کے دوران ملا تھا۔

یہ دفن شدہ شہر بادشاہ قن کا مزار ہے جس میں انہوں نے 7000 فوجیوں پر پبنی پتلوں کی فوج بنوائی تھی جو اس شہر کی رکھوالی پر معمور تھی۔

اس مزار کو دریافت کرنے کے بعد ان دونوں کسان بھائیوں کی موت ہوگئی اس لئے لوگوں کا اصرار ہے کہ مزار کے تالہ لگے دروازوں کو نہ کھولا جائے۔

تاج محل:

تاج محل دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک ہے جہاں شاہ جہاں کی لاڈلی بیوی ممتاز بیگم دفن ہیں۔ تاج محل دراصل ایک مقبرہ ہے جس کے نچلے حصے میں کئی دروازے موجود ہیں۔

لوگوں کا ماننا ہے کہ کسی نہ کسی دروازے میں ممتاز بیگم کی حنوط شدہ لاش ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ ان میں ہندو دیوتاؤں کی مورتیاں ہیں۔ البتہ وہ دروازے ہمیشہ سے بند ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصویر میں موجود غلطی کو 7 سیکنڈ میں تلاش کریں!
غلط بٹن دبانے پر خاتون لاکھوں ڈالرز جیت گئیں
دنیا کے معمر ترین شخص کی دراز عمر کا راز کیا ہے؟ جانیئے
27 سیکنڈ میں تصویر میں موجود سب سے شرارتی بچے کی نشاندہی کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
10 سیکنڈ میں تصویر میں موجود کتا تلاش کریں!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر