Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ کے موبائل کے چارجر کا تار بھی بار بار خراب ہوتا ہے؟ 4 آسان طریقے جن سے خراب چارجر کو گھر پر ہی ٹھیک کریں

Now Reading:

کیا آپ کے موبائل کے چارجر کا تار بھی بار بار خراب ہوتا ہے؟ 4 آسان طریقے جن سے خراب چارجر کو گھر پر ہی ٹھیک کریں
چاجر کے خراب تار
Advertisement

اسمارٹ فون کی اہمیت اور استعمال کے ساتھ ہی اس کو چارج کرنے کے لئے چارجر کی بھی اتنی ہی اہمیت ہوتی ہے۔

اگر آپ کے اسمارٹ فون کا چارجر کھو جائے یا اس میں کوئی خرابی پیدا ہوجائے تو آپ کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ چارجر خراب ہونے کی صورت میں آپ کا موبائل چارج نہیں ہوپاتا ہے۔

زیادہ تر چارجر کے خراب ہونے کی اصل وجہ اس کے تار ہوتے ہیں جو کہ چارجر کی خرابی کا باعث بنتے ہیں اور بہت سے لوگ اسے احتیاط سے بھی نہیں رکھتے ہیں وہ بھی چارجر میں خرابی پیدا کرتا ہے۔

آج ہم آپ کو چارجر کی حفاظت کے چند آسان طریقے بتائیں گے جس کی وجہ سے لمبے عرصے آپ اپنے چارجر کو کارآمد رکھ سکتے ہیں۔

1۔ تار پر پلاسٹک کیبل لپیٹ لیں:

Advertisement

تاروں کے لئے مارکیٹ میں پلاسٹک کیبل باآسانی دستیاب ہوتی ہیں تو بہتر یہی رہے گا کہ آپ اپنے چارجر کی خفاظت کے لئے چارجر کی تار پر پلاسٹک کیبل کو لپیٹ لیں ۔

اس سے تار کا وہ حصہ جو پہلے سے خراب ہورہا ہوگا وہ بھی مخفوظ ہوجائیگا اور بقیہ تار بھی خرابی سے بچی رہیگی۔

2۔ گلو گن کا استعمال:

اگر آپکے چارجر کا تار خراب ہورہا ہے اور آپ کے پاس گھر میں گلو گن موجود ہے تو آپ اس گلو گن کے استعمال سے اپنے چارجر کو مخفوظ کر سکتے ہیں۔

3۔ کیبل بائٹس کا استعمال:

مارکیٹ میں کیبل بائٹس بہت آسانی سے مل جاتی  ہیں جو تار کو چٹکیوں میں پکڑ کر کسی بھی جگہ سیٹ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اگر انھیں کیبل بائیٹس کو اس جگہ لگا دیا جائے جہاں سے تار ٹوٹ رہا ہو تو متاثرہ حصہ محفوظ ہوجائے گا۔

Advertisement

4۔ پلاسٹک ٹیپ کا استعمال:

چارجر کے  تار کے ٹوٹے ہوئے حصے پر ٹیپ لپیٹنا بھی اچھا آئیڈیا ہے لیکن یہ خیال اس بات کا رکھنا ہے  کہ ٹیپ ایک بار میں ہی اچھی طرح سیٹ کرکے لگایا جائے کیونکہ بار بار نکالنے اور لگانے کے عمل میں تار مذید خراب ہوسکتا ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مجرم عورت کا بھیس بدل کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب
دفتر میں کام کرتے ہوئے وقت سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجہ جان لیں
کیا آپ 41 سیکنڈ میں تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کرسکتے ہیں؟
13 سیکنڈ میں تصویر میں چھُپا ٹوتھ برش تلاش کریں!
34 سالہ شخص کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر