Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چند مخصوص غذاؤں کے استعمال سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، تحقیق

Now Reading:

چند مخصوص غذاؤں کے استعمال سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، تحقیق

تقریباً 2 سال سے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے متعدد افراد کورونا سے نجات حاصل کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

چونکہ یہ وبائی مرض ہے تو اس سے جلد چھٹکارا حاصل کرنا ممکن نہیں تاہم اس کے تاثرات کو ضرور کم کیا جاسکتا ہے اور اس  احتیاطی تدابیر کی مدد سے اسے دور بھی رہنا آسان ہے۔

اس حوالے سے ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چند مخصوص غذاؤں کے استعمال سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

 تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزیاں کھانا اور کافی پینا کووڈ کا خطرہ کسی حد تک کم کرنے میں مددگار غذائی عادات ثابت ہوسکتی ہیں۔

اس کے مقابلے میں پراسیس گوشت کے کھانے کا شوق کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔

Advertisement

محققین کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کووڈ ایک متعدی مرض ہے جو نمونیا یا دیگر اقسام کے نظام تنفس کے امراض سے ملتا جلتا ہے، ہم جانتے ہیں کہ مدافعت اس طرح کے کچھ متعدی امراض سے لڑنے کے لیے صلاحیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہی وجہ تھی کہ ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ غذا کووڈ سے بچانے میں کس حد تک کردار ادا کرتی ہے کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ غذا مدافعت پر اثرانداز ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر تحقیقی کام میں کووڈ سے شکار ہونے کے بعد لوگوں پر مرتب ہونے والے مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے مگر وزن سے ہٹ کر خطرے کے عناصر پر زیادہ کام نہیں کیا گیا۔

اس تحقیق کے لئے یوکے بائیو بینک ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا، جس میں 2006 سے 2010 تک اور پھر مارچ سے نومبر 2020 تک کووڈ کی وبا کے دوران غذائی رویوں کو دیکھا گیا تھا۔

محققین نے ایسی غذاؤں پر خاص توجہ دی جن کے بارے میں ماضی میں انسانوں اور جانوروں پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں یہ ثابت ہوچکی تھی کہ وہ قوت مدافعت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

تحقیق میں لگ بھگ 38 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کے کووڈ 19 ٹیسٹ ہوئے تھے اور 17 فیصد میں بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔

Advertisement

محققین نے دریافت کیا کہ غذا ممکنہ طور پر کووڈ سے بچانے میں معتدل تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

مثال کے طور پر دن بھر میں ایک یا اس سے زیادہ کپ کافی پینے والے افراد کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ اس گرم مشروب سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں 10 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اسی طرح دن بھر کی غذائی کیلوریز کا کم از کم دوتہائی حصہ سبزیوں (بشمول آلو) پر مبنی ہونا بھی کووڈ کا خطرہ کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں پراسیس گوشت کا استعمال بھی کووڈ کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

بچپن میں ماں کے دودھ پر پرورش سے بھی بلوغت میں کووڈ کے خطرے میں 10 فیصد کمی کو دریافت کیا گیا۔

یہ غذائی عناصر مختلف اثرات کیوں مرتب کرتے ہیں، یہ ابھی معلوم نہیں اور تحقیق میں کوئی واضح تعلق ثابت نہیں کیا جاسکا۔

Advertisement

محققین کے مطابق کافی کووڈ سے تحفظ کیوں فراہم کرتی ہے اور چائے کیوں نہیں، اس کی ممکنہ وجہ کافی میں کیفین کی بہت زیادہ مقدار ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق کے کچھ نتائج اس بات کا عندیہ دیتے ہیں کہ اچھی غذائی عادات کتنی اہمیت رکھتی ہیں، نہ صرف کووڈ 19 کے لیے بلکہ مجموعی صحت کے لیے بھی۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ یقیناً کافی اور سبزیاں کووڈ 19 ویکسین اور دیگر احتیاطی تدابیر کا متبادل نہیں ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصویر میں موجود غلطی کو 7 سیکنڈ میں تلاش کریں!
غلط بٹن دبانے پر خاتون لاکھوں ڈالرز جیت گئیں
دنیا کے معمر ترین شخص کی دراز عمر کا راز کیا ہے؟ جانیئے
27 سیکنڈ میں تصویر میں موجود سب سے شرارتی بچے کی نشاندہی کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
10 سیکنڈ میں تصویر میں موجود کتا تلاش کریں!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر