Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان کی چند انوکھی کاوشیں جو دنیا سے الگ ہیں

Now Reading:

جاپان کی چند انوکھی کاوشیں جو دنیا سے الگ ہیں

جاپان، چڑھتے سورج کى سرزمین، براعظم ایشیا کے انتہائی مشرق میں جزیروں کے ایک لمبے سلسلے پر مشتمل ہے، جو شمال سے جنوب کی طرف پھیلے ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں جاپان ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا نام بنانے اور سب سے آگے رہنے میں کامیاب بھی رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جاپان ہر طرح کی ٹیکنالوجی اور کاوشوں میں دنیا سے بہت آگے ہے اور بہت الگ بھی سوچتا ہے۔

جاپان میں چند ایسی چیزیں موجود ہیں جو کہ انسانی کاوشوں کا حصہ ہیں لیکن وہ یہاں کے علاوہ دنیا میں کہیں اور نہیں پائی جاتی ہیں۔

نالیوں کا پانی:

Advertisement

جاپانی شہروں کی نالیوں سے گزرنے والا پانی اتنا صاف و شفاف ہوتا ہے کہ ان میں مچھلیاں خوشی خوشی تیرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مثال کے طور پر ، جاپان کے کیشو جزیرے پر واقع شمابرا شہر میں سینکڑوں مچھلیاں ہیں جو گلی میں موجود نکاسی آب کے راستوں پر تیراکی کرتی نظر آتی ہیں۔

تربوز کی چوکور شکل:

جاپان میں ایسے تربوز کاشت کیے جارہے ہیں جو چوکور شکل کے ہوتے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہےکہ یہ تربوز کھائے نہیں جاسکتے بلکہ صرف سجانے کے کام آتے ہیں۔

یہ تربوز تحفے کے طور پر ایک دوسرے کو دیئے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ جنہوں نے ان تربوزوں کو ذائقہ چکھا بھی ہے وہ انہیں ناپسندیدہ قرار دے چکے ہیں۔

Advertisement

الٹی پارکنگ:

جاپان کے شہروں میں کار پارکنگ کی جگہیں اکثر تنگ ہوتی ہیں، اس لئے کار کو ریورس پارک کرنا زیادہ آرام دہ ہوتا ہے۔

دراصل آگے کی سمت میں حرکت کرنا زیادہ آسان ہے کیونکہ ڈرائیور فوری طور پر سڑک دیکھتا ہے جس کا مطلب ہے کہ حادثے کا امکان کم سے کم ہے۔

وینڈنگ مشین:

اس ملک میں ہر جگہ وینڈنگ مشینیں نصب ہوتی ہیں۔ یقیناً، زیادہ تر، آپ ان سے مشروبات خرید سکتے ہیں، لیکن یہاں مشینیں گرم کھانے،کینڈی، آئسکریم، کتابیں، اخبارات، پھول، کپڑے یہاں تک کہ چھتری فروخت کرنے والی وینڈنگ مشینیں بھی موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غلط بٹن دبانے پر خاتون لاکھوں ڈالرز جیت گئیں
دنیا کے معمر ترین شخص کی دراز عمر کا راز کیا ہے؟ جانیئے
27 سیکنڈ میں تصویر میں موجود سب سے شرارتی بچے کی نشاندہی کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
10 سیکنڈ میں تصویر میں موجود کتا تلاش کریں!!!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر