Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوشت کو حد سے زیادہ استعمال کرنے کے اثرات

Now Reading:

گوشت کو حد سے زیادہ استعمال کرنے کے اثرات
گوشت
Advertisement

گوشت ایک ایسی غذا ہے جو انسانی صحت کے حوالے سے کئی طرح سے فائدہ مند ہوتا ہے اور اس کے انسانی صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

گوشت میں آئرن، پروٹین، وٹامن بی 12،زنک اور اومیگا تھری جیسے اجزاء ہوتے ہیں جو انسانی صحت و تندرستی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین اور طبی تحقیقات کے مطابق گوشت میں مذکورہ اجزاء کا وافر مقدار میں ہونا اس وقت خطرناک بن جاتا ہے جب کوئی گوشت کو حد سے زیادہ استعمال کرتا ہے۔

برطانوی وزارت صحت نے اپنے شہریوں کو یومیہ 70 سے 90 گرام گوشت کھانے کی تجویز دی ہے۔

ماہرین نے یومیہ سرخ گوشت کھانے والے افراد پر تحقیق کی اور اسی بنیاد پر نتائج جاری کیے گئے ہیں کہ اگر لوگ گوشت کھانے کی یومیہ مقدار میں 50 گرام کی کمی بھی کرتے ہیں تو ان میں کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

Advertisement

گوشت کو حد سے زیادہ استعمال کرنے کے کیا اثرات ہوتے ہیں؟

یورک ایسڈ میں اضافہ:

کوشت کا زیادہ استعمال جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے جو کہ جسم میں تیزابیت میں زیادہ اضافہ کرتا ہے۔

تیزابیت میں اضافہ گردے میں پتھری پیدا کرنے کی وجہ بھی بن جاتا ہے۔

امراض قلب:

آپ کی غذا میں زیادہ فائبر کا شامل رہنا آپ کے دل کو محفوظ رکھتا ہے لیکن اگر آپ زیادہ تر گوشت کا استعمال کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت زیادہ فائبر نہیں کھاتے ہیں۔

Advertisement

تاہم انسانی جسم میں فائبر کی کمی کے باعث دل کے مسائل لاحق ہونے کا خطرہ 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔

سانس میں بدبو کا باعث:

گوشت کا زیادہ استعمال سانس میں بدبو  پیدا کرتا ہے کیونکہ اس کے زیادہ استعمال سے جسم میں ketones پیدا ہوجاتی ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق جسم میں کارب کی کمی کے باعث ketones کی پیداوار میں خارج ہونے والی سانس کے ساتھ بدبو بھی شامل کردیتا ہے جو یقیناً نہ صرف آپ کو خود ناگوار محسوس ہوتی بلکہ آپ کے اردگرد کے افراد کے لیے بھی تکلیف کا سبب بنتی ہے-۔

قبض کی شکایت:

عام طور پر پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ دالوں سے بھی فائبر حاصل کرسکتے ہیں اس لیے اپنی خوراک میں ان غذاؤں کو بھی لازمی شامل رکھیں- بصورت دیگر آپ کو پیٹ میں درد اور قبض کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
13 سیکنڈ میں تصویر میں چھُپا ٹوتھ برش تلاش کریں!
34 سالہ شخص کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟
100 سالہ شخص کو 96 سالہ خاتون سے محبت ہوگئی؛ شادی کے لئے بھی تیار
انگریزی زبان کا سب سے طویل لفظ جسے پڑھنے میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں
صرف 11 سیکنڈ میں تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!!!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر