Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کی علامات ہر عمر کے انسان میں مختلف

Now Reading:

کورونا وائرس کی علامات ہر عمر کے انسان میں مختلف
Advertisement

گزشتہ 2 سال سے دنیا کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہے کیونکہ کورونا وائرس میں سامنے آنے والی تمام تر علامات کسی عام وائرل نزلہ، زکام اور کھانسی کی ہیں۔

 تاہم آج اگر کوئی موسم کی وجہ سے ہی وائرل انفیکشن کا شکار ہوجاتا ہے تو اسے یہ فکر لاحق ہوجاتی ہے کہ وہ کورونا کا مریض تو نہیں ہے؟

ماہرین، سائنسدان و دیگر نے بھی کورونا وائرس کی اب تک جو بھی علامات بتائی ہیں جن میں نزلہ، زکام، کھانسی، بخار، جسم میں درد و یگر شامل ہیں، یہ سب عام طور پر انسان کو تھکن یا پھر موسم کی تبدیلی سے بھی ہوجاتا ہے۔

ان علامات کے حوالے سے ماہرین نے ایک تحقیق کی ہے جس سے یہ اخذ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ہر عمر کے انسان میں مختلف  ہوتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ16 سے 39 سال کی عمر کے افراد میں سونگھنے کی حس سے محرومی، سینے میں تکلیف، پیٹ درد، سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں کا سوج جانا ابتدائی دنوں کی عام ترین علامات ہوسکتی ہیں۔

Advertisement

 40 سے 59 سال کی عمر کے افراد میں مسلسل برقرار رہنے والی کھانسی سب سے عام علامت ہوتی ہے جبکہ ان میں سردی لگنے کا احساس یا کپکپی جیسی علامات کی شرح 80 سال سے زائد عمر کے افراد کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔

60 سے 70 سال کے عمر کے افراد میں سینے میں تکلیف، مسلز کی غیر معمولی تکلیف اور سونگھنے کی حس سے محرومی جیسی علامات زیادہ عام ہوتی ہیں جبکہ 80 سال سے زائد عمر کے افراد میں سونگھنے کی حس سے محرومی کی علامت نظر نہیں آتی۔

60 سے 70 سال کی عمر کے افراد کی طرح 80 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں میں بھی سینے اور مسلز کی تکلیف کی علامات عام ہوتی ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ ہیضہ، گلے کی سوجن، آنکھوں کا سوج جانا اور سردی یا کپکپی جیسی علامات کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟
100 سالہ شخص کو 96 سالہ خاتون سے محبت ہوگئی؛ شادی کے لئے بھی تیار
انگریزی زبان کا سب سے طویل لفظ جسے پڑھنے میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں
صرف 11 سیکنڈ میں تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!!!
تصویر میں چھپے ہوئے الّو کو 10 سیکنڈ میں تلاش کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر