Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا ایسا انڈہ کھانا صحت کے لئے نقصان دہ تو نہیں؟

Now Reading:

کیا ایسا انڈہ کھانا صحت کے لئے نقصان دہ تو نہیں؟
Advertisement

انڈہ کھانا صحت کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے کیونکہ اس میں صحت کے لئے مفید تمام غذائیت موجود ہوتی ہے۔

صرف ایک ابلے ہوئے انڈے میں وٹامن اے، وٹامن بی فائیو، بی 12، بی ٹو سمیت دیگر غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں، اس کے علاوہ انڈوں میں وٹامن ڈی، وٹامن ای اور وٹامن کے کی بھی مخصوص مقدار موجود ہوتی ہے۔

 انڈے خریدتے وقت ہمارے ذہن میں بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں کہ کہیں یہ بہت پرانے تو نہیں یا خراب تو نہیں ہے۔

انڈے کے اندر سے خراب ہونے یا نہ ہونے کا پتا صرف اس وقت چل سکتا ہے جب آپ اسے توڑتے ہیں۔

Advertisement

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے انڈے جن میں خون کے دھبے آجائے انہیں کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے یا نہیں؟

بیشتر طور پر ایسے انڈے اس وقت آپ کے گھروں میں آجاتے ہوں گے جب آپ اپنی قریبی دوکان سے انڈے خریدتے ہوں گے۔

خون کے دھبے والے انڈے کھانا نقصان دہ نہیں ہوتا  ہے وہ کھانے کے لئے بالکل محفوظ ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے کے اندر خون کے دھبے اس وقت موجود ہوتے ہیں جب مرغی کے انڈے دینے کےعمل کے دوران کوئی نس پھٹ جاتی ہے۔

یہ عام طور پر سب سے زیادہ اس وقت ہوتا ہے جب ایک مرغی کے روزانہ انڈے دینا شروع ہو جائے۔

اسکے علاوہ اگر آپ انڈہ چیک کرنا چاہتے ہیں تو اسے کان کےقریب لائیں اور ہلکا سا ہلائیں، اگر اس کے اندر سے چھلکنے کی آواز آئے تو سمجھ جائیں کہ انڈہ خراب ہے لیکن اگر ہلانے کے باوجود انڈے کے اندر سے چھلکنے کی آواز نہیں آ رہی تو وہ کھانے کے قابل ہے۔

Advertisement

دوسرا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ انڈے کو کسی برتن میں ٹھنڈے پانی میں ڈال کر دیکھیں ،اگر انڈہ فوران برتن کے پیندے پر بیٹھ جاتا ہے تو وہ صحیح ہے اور اگر وہ تیرنے لگتا ہے تو خراب ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟
100 سالہ شخص کو 96 سالہ خاتون سے محبت ہوگئی؛ شادی کے لئے بھی تیار
انگریزی زبان کا سب سے طویل لفظ جسے پڑھنے میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں
صرف 11 سیکنڈ میں تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!!!
تصویر میں چھپے ہوئے الّو کو 10 سیکنڈ میں تلاش کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر