دنیا سے ڈائنو سارز کی نسلوں کاخاتمہ کیسے ہوا؟ جانیئے حقائق

عروبہ خانویب ایڈیٹر

15th Sep, 2021. 11:41 am

سائنسدانوں کی جانب سے خیال کیا جاتا ہے کہ اس ٹکراؤ کی وجہ سے ہی دنیا سے ڈائنوسارز ختم ہو گئے تھے جبکہ  چھ کروڑ ساٹھ لاکھ برس قبل زمین سے شہابِ ثاقب کے ٹکراؤ کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے ثبوت ملے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کرہ ارض پر کروڑوں سال پہلے ایک شہاب ثاقب زمین سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں کرہ ارض پر ہولناک تباہی رونما ہوئی، اسی تباہی کے نتیجے میں ڈائنو سار کی نسل بھی ختم ہوگئی۔

جغرافیائی سائنسدان کی رائے کے مطابق اس ملبے میں ممکنہ طور پر ڈائنو سارز کے جسم کی باقیات یا ہڈیاں بھی شامل تھیں جو شہاب ثاقب کے ٹکراتے ہی جل کر بھسم ہوگئے تھے۔

ماہرین کے مطابق اس شہاب ثاقب کے ٹکراؤ کے بعد زمین پر 120 میل طویل گڑھا پڑ گیا جبکہ کئی سو میل تک موجود جاندار لمحوں میں جل کر خاک ہوگئے تھے۔

اس تصادم کی وجہ سے گرد و غبار کا جو طوفان اٹھا اس نے زمین کو ڈھانپ لیا اور سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے سے روک دیا، جس کے نتیجے میں زمین پر طویل اور شدید موسم سرما شروع ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق یہ وہی موسم سرما ہے جو زمین پر کسی بھی ممکنہ ایٹمی / جوہری جنگ کے بعد رونما ہوسکتا ہے لہٰذا اسے جوہری سرما کا نام دیا جاتا ہے۔

اس دوران زمین پر تیزابی بارشیں بھی ہوتی رہیں اور ان تمام عوامل کے نتیجے میں زمین پر موجود 75 فیصد زندگی یا جاندار ختم ہوگئے۔

Adsence 300X250

مزید پڑھیں