Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاند اور انسان کی نیند کے درمیان پراسرار تعلق دریافت

Now Reading:

چاند اور انسان کی نیند کے درمیان پراسرار تعلق دریافت
Advertisement

ماہرین کی جانب سے ایک تحقیق کے ذریعے چاند کی چاندنی اور انسان کی نیند کے درمیان ایک پراسرار تعلق دریافت کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ چاندنی راتیں نیند پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

اس تحقیق کے بعد ماہرین نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چاند کی ابتدائی تاریخوں میں انسان کی نیند پر بہت سے اثرات مرتب ہوتے ہیں جو کہ زیادہ تر مردوں میں پائے گئے ہیں جبکہ خواتین پر اس کا اثر بہت کم ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ  چاند کی ابتدائی تاریخوں میں مردوں کی نیند متاثر ہوتی ہے جبکہ عورتوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے تاہم چاند کی ڈھلتی ہوئی تاریخوں میں کسی کی بھی نیند پر کوئی اثرات نہیں پڑتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج کے حوالے سے تحقیق ٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ چاندنی راتیں نیند پر اثرانداز ہوتی ہیں ۔

اس کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی لیکن خیال ہے کہ بڑھتے ہوئے چاند کی منعکس شدہ روشنی مردوں کی مختلف دماغی کیفیت کی بنا پر ان کی نیند متاثر کرتی ہے۔

Advertisement

چڑھتے چاند کا عمل ’’ویکسنگ‘‘ کہلاتا ہے جس میں اس سے منعکس ہونے والی روشنی بتدریج بڑھتی جاتی ہے، اس دوران رات دیر تک چاند کی روشنی دکھائی دیتی ہے۔

خیال رہے کہ یہ تحقیق سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم نے کی جس کی سربراہی کرسچیان بینیڈکٹ کی تھی۔

اس تحقیق میں 492 خواتین اور 360 مردوں کا باقاعدہ سروے کیا گیا تھا اور  چڑھتے چاند کی راتوں میں تمام خواتین اور مردوں کی نیند ریکارڈ کی گئی تھی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مجرم عورت کا بھیس بدل کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب
دفتر میں کام کرتے ہوئے وقت سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجہ جان لیں
کیا آپ 41 سیکنڈ میں تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کرسکتے ہیں؟
13 سیکنڈ میں تصویر میں چھُپا ٹوتھ برش تلاش کریں!
34 سالہ شخص کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر