Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں میں مذاق کرنے کی عادت ان کی ذہنی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے

Now Reading:

بچوں میں مذاق کرنے کی عادت ان کی ذہنی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے

چھوٹی عمر میں بچوں کو جو بھی چیز سکھائی جائے وہ انہیں زندگی بھر یاد رہتی ہے جبکہ بڑی عمر میں سیکھی جانے والی چیز اکثر بھلادی جاتی ہے۔

اسی لئے کہا یہ جاتا ہے کہ  بچوں کی 80 فیصد پرورش ان کی ابتدائی عمر کی ہی ہوتی ہے ۔

اس حوالے سے ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بچوں میں مذاق کرنے کی عادت ان کی ذہنی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔

اس ضمن میں 200 بچوں میں سے ہر ایک کو دس کارڈ دیئے گئے جن میں کارٹون بنائے گئے تھے۔ تمام بچوں سے کہا گیا کہ وہ اسے دیکھتے ہوئے کوئی مضحکہ خیز جملہ یا عنوان لکھیں۔

اس کے بعد سات مختلف ماہرین نے ان جملوں کی درجہ بندی کرتے ہوئے تحریر شدہ موضوع کو اول، دوم ، سوم اور دیگر درجات دیئے۔

Advertisement

اس کے بعد تمام بچوں کے معیاری آئی کیو ٹیسٹ بھی لیے گئے۔ جب بچوں میں ذہانت اور حسِ مزاح کا جائزہ لیا گیا تو پتا چلا کہ جن بچوں کی حسِ مزاح بلند تھی ان میں ذہانت کا معیار بھی اونچا تھا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ حسِ مزاح سے بچے بڑوں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ اس کا ذہانت سے گہرا تعلق بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا؛ ویڈیو وائرل
27 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر