آج کے دور میں انٹرنیٹ کی سہولیات کی مفت فراہمی نوجوان نسل کے لئے ایک اچھا قدم ثابت ہوتا ہے۔
اس طرح کی سہولیات زیادہ تر دفاتر، یونیورسٹیز اور انسٹیٹیوٹ وغیرہ میں مہیا کی جاتی ہیں لیکن اب دنیا بھر میں حکومتیں بھی اس حوالے سے اپنا کام جاری رکھی ہوئی ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں اس وقت ایک ایسا ملک موجود ہے جو کہ عوام کو انٹرنیٹ کی مفت سہولیات مہیا کرتا ہے؟
جی ہاں! تائیوان ایک ایسا ملک بن چکا ہے کہ جو کہ اپنی عوام کو مفت انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
تائیوان حکومت کی حمایت سے ’مفت آئی تائیوان وائرلیس نیٹ ورک‘ پراجیکٹ کا آغاز 2011ءمیں کیا گیا تھا اور اس پراجیکٹ میں اب تک ملک بھر میں 15ہزار سے زائد ہاٹ اسپاٹ نصب کی جا چکی ہیں۔
یہ ہاٹ اسپاٹس بڑے سیاحی مقامات، ٹرانسپورٹیشن کے مراکز، ثقافتی مراکز اور حکومتی دفاتر سمیت دیگر مقامات پر نصب کی گئی ہیں۔
مقامی لوگوں اور سیاحوں کو اس مفت وائی فائی سے استفادہ کرنے کے لیے صرف مقامی فون نمبر کی ضرورت ہو گی جس کے ذریعے وہ رجسٹرڈ ہو کر 10 سے 20 ایم بی فی سیکنڈ کی رفتار کے حامل اس وائی فائی انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News