
شادی کی پیشکش کرنا اور کسی سے شادی کے لئے پوچھنا آج کل کا ٹرینڈ بن چکا ہے اور اکثر محبت اور پسند کی شادی ہونے سے پہلے ایسا ضرور ہوتا ہے۔
عموماً ایسا ہوتا ہے کہ کوئی لڑکا اپنی پسندیدہ لڑکی، محبوبہ یا دوست کو شادی کے لئے انگوٹھی کے ساتھ پیشکش کرتا ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا قصہ بتائیں گے کہ جس میں لڑکے نے بڑے انکھے انداز میں لڑکی کو شادی کے لئے پیشکش کی ہے۔
یہ قصہ ہے برطانیہ کے ایک لڑکے کا جس نے مچھلی کے شکار کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کی ۔
برطانوی شہری نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کے لئے کشتی میں مچھلیاں پکڑتی ہوئی محبوبہ کو انگوٹھی کا تحفہ دیتے ہوئے شادی کی پیش کش کی اور کہا کہ یہ دن کی پہلی مچھلی ایک انعام ہے۔
خیال رہے کہ اس برطانوی شہری کا نام جوناتھن سوئفٹ ہے اور ان کی محبوبہ کا نام بروک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News