Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانیے، سمندری طوفانوں کے نام کون رکھتا ہے؟

Now Reading:

جانیے، سمندری طوفانوں کے نام کون رکھتا ہے؟

کراچی کی ساحلی پٹی کو آج کل شاہین نامی سمندری طوفان کا خطرہ ہے جبکہ اس سے پہلے ’گلاب‘ نام کا طوفان کراچی کی ساحلی پٹی سے ٹکرا چکا ہے۔

اس قبل آنے والوں طوفانوں کے نام بھی کچھ ایسے تھے جن میں ہد ہد، بلبل وغیرہ شامل ہے۔

 یہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ چیزوں کو نمبروں یا دیگر سائنسی اصلاحات کے مقابلے میں ان کے ناموں سے زیادہ بہتر انداز میں شناخت اور یاد کر سکتا ہے اسی کو دیکھتے ہوئے سمندری طوفانوں کے یہ عجیب اور منفرد نام رکھنے کی روایت کافی پرانی ہے ۔

اس کا واحد مقصد یہ ہے کہ طوفان آنے کی صورت میں خطرات اور دیگر خبروں سے آگاہ رہنے میں آسانی رہے۔

ماہرینِ موسمیات طوفانوں کو اپنی مرضی سے نام دیا کرتے تھے، یا پھر طوفان کا نام اس جگہ کی مناسبت سے رکھ دیا جاتا تھا، جہاں اُس کے باعث سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہو، مثلاً گیلوسٹن میں آنے والے طوفان کو ‘گیلوسٹن طوفان 1900‘ کا نام دیا گیا۔

Advertisement

تاہم انیسویں صدی کے درمیان میں ان طوفانوں کو مؤنث نام دینے کا رواج پڑا، مثلاً: باربرا، فلورنس، ہیزل، ڈولی وغیرہ ۔

اس کے بعد موسمیات کے ماہرین نے یہ فیصلہ کیا کہ ان طوفانوں کے نام حروفِ تہجی کے اعتبار سے رکھے جانے چاہئیں۔

لیکن انیسویں صدی کے آخر میں سمندری طوفانوں کو مذکر نام دیے جانے لگے۔

تاہم 1953ء کے بعد سے ان سمندری طوفانوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی تجویز کردہ فہرست میں دیے گئے ناموں سے پکارا جانے لگا۔

پوری دنیا میں علاقائی سطح پر سمندری طوفانوں کے حوالے سے کام کرنے والی پانچ تنظیمیں ہیں۔

ہر خطے میں آنے والے طوفانوں کو نام دینے کا فیصلہ علاقائی سطح پر ہوتا ہے اور علاقائی تنظیم کی مشاورت سے طوفانوں کے نام پر مبنی فہرست تیار کی جاتی ہے۔

Advertisement

پاکستان بحرِ ہند کے جنوبی خطے میں واقع ہے، اس خطے میں پاکستان کے علاوہ، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، تھائی لینڈ، میانمار اور عمان شامل ہیں، جو باری باری بحیرہ عرب میں آنے والے طوفانوں کے نام تجویز کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر