Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گاڑیوں میں وینٹ ونڈو کیوں ہوتی ہے؟

Now Reading:

گاڑیوں میں وینٹ ونڈو کیوں ہوتی ہے؟

وینٹ ونڈو، گاڑیوں میں پچھلی سمت میں نیچے کرنے والے شیشون کے ساتھ موجود ایک گلاس ہے جو کہ کم و بیش ہر گاڑی میں موجود ہوتا ہے۔

اس کا ڈیزائن مختلف گاڑیوں میں مختلف ہوسکتا ہے مگر یہ کھڑکی ہوتی کیوں ہے جبکہ وہ اپنی جگہ فکس ہوتی ہے؟

پرانے ماڈل کی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کے لیے یہ کھڑکیاں ڈرائیونگ کے تجربے کا حصہ ہیں۔

درحقیقت یہ کھڑکیاں ماضی میں گاڑیوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے متعارف کرائی گئی تھیں۔

اس زمانے میں بیشتر گاڑیاں ایئرکنڈیشنر سسٹم سے محروم تھیں اور اس وینٹ گلاس کا مقصد ڈرائیور اور مسافروں کے لیے گرم موسم میں درجہ حرارت قابل برداشت بنانا تھا۔

Advertisement

ماضی میں اس طرح کی کھڑکیوں کو اپنی جگہ سے ہلانا ممکن تھا مگر گزشتہ 2 دہائیوں سے لگ بھگ کسی بھی مسافر گاڑی میں وینٹ گلاس کو اوپن کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔

مگر اب ان سائیڈ وینٹ ونڈوز کو پچھے دروازے کی کھڑکیوں کو زیادہ نیچے تک جانے میں مدد دینا ہے، کیونکہ یہ وینٹ گلاس اپنی جگہ فکس ہوتے ہیں اور ٹائر اس کے نیچے ہوتے ہیں تو باقی حصے کو زیادہ نیچے لے جانے میں مدد ملتی ہے۔

خیال رہے کہ اب کمپنیاں ایسی گاڑیاں تیار کرتی ہیں جن میں مختلف آٹو گلاس ٹیکنالوجیز پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ ہوا کی آمد ورفت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غلط بٹن دبانے پر خاتون لاکھوں ڈالرز جیت گئیں
دنیا کے معمر ترین شخص کی دراز عمر کا راز کیا ہے؟ جانیئے
27 سیکنڈ میں تصویر میں موجود سب سے شرارتی بچے کی نشاندہی کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
10 سیکنڈ میں تصویر میں موجود کتا تلاش کریں!!!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر