لبنان میں دانتوں کے ڈاکٹروں کی انجمن کے انتخابات کے نتائج پیش کرنے کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ہال میں ہنگامہ آرائی اور ہاتھا پائی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس دوران میں 5 بیلٹ بکسوں کو زمین پر مار کر توڑدیا گیا۔ اس صورت حال کے نتیجے میں مذکورہ انتخابات کو منسوخ کر دیا گیا۔
اس افراتفری کی وجہ ڈاکٹروں کی تکنیکی خرابی کے باعث ووٹوں کی گنتی والے ہال میں لگائی گئی اسکرین پر نتائج نہ دیکھ پانا تھی۔
اسی اثنا میں انتخابات کی عدم شفافیت کے حوالے سے شکایات موصول ہونا شروع ہو گئیں۔
دانتوں کے ڈاکٹروں کی انجمن کی سربراہ ڈاکٹر امیلی ہائیک نےایک چینل کو بتایا کہ ’ہمیں کچھ مشکوک معاملہ محسوس ہوا جس پر ہاتھوں سے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا۔ اس دوران ڈاکٹروں کے بیچ اشکال پیدا ہو گیا اور پھر بیلٹ بکس ہوا میں اچھالے گئے جو زمین پر آ گرے۔ اس دوران میں بعض نا معلوم چہرے بھی دکھائی دیے۔ اس پر ہم نے ڈاکٹروں کو رکنے کے لیے کہا تا کہ کوئی شرپسندی نہ ہو تاہم افسوس کی بات ہے کہ پھر بھی یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آ گیا‘۔
لبنان میں ایک سیاسی جماعت کے سربراہ سامی الجمیل نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ دانتوں کے ڈاکٹروں کی انجمن کے انتخابات میں جو کچھ ہوا وہ شرم ناک ہے۔
#نقابة_أطباء_الأسنان في لبنان. ألغيت الانتخابات pic.twitter.com/OIGy1tm4Ar
— مايا عواضة (@MaiaAwada) November 28, 2021
لبنان میں دانتوں کے ڈاکٹروں کی انجمن کے ارکان کی تعداد تقریبا 4500 ہے۔ ان میں 2500 مسلمان اور 1700 کے قریب مسیحی ڈاکٹر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News