Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپانی ارب پتی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لئے زمین روانہ

Now Reading:

جاپانی ارب پتی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لئے زمین روانہ

جاپانی ارب پتی جس نے فیشن ڈیزائنگ اور دیگر مصنوعات سے بے تحاشہ دولت کمائی اب وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں بارہ دن گزاریں گے۔

یاسوکا میزاوا کو بچپن سے ہی خلا کے سفر کا شوق تھا اوروہ جاپان میں فیشن انڈسٹری کے ایک بہت بڑے ماہر اور تاجرکے طور پر مانے جاتے ہیں۔ اس خلائی سفر کے دوران وہ اس مشن کی فلم بندی کریں گے، تاہم وہ روس کے سویوس خلائی جہاز کے بدولت بدھ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف روانہ ہوگئے۔

انہوں نے اس سفر سے ایک دن قبل ایک پریس کانفرنس میں ایک اس سفر کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئے کہا کہ میں زمین کو خلا سے دیکھنے کا خواشمند ہوں اور اپنی بے وزنی کی کیفت میں جہاں کشش ثقل نہیں ہوتی اپنے وجود کا احساس کرنا چاہتا ہوں میں اس سفر کے اندر بہت سارے ذاتی مقاصد بھی رکھتا ہوں میں یہ جاننا چاہتا ہوں یہ سفر مجھے کس طرح تبدیل کرتا ہے، اور خلائی پرواز کے بعد میری زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یاسوکا میزاوا اپنے پروڈیوسر یوزوہیرانواور روسی خلاباز الیگزینڈر مسور کین کے ساتھ  روس کے سویوس ایم ایس 20 راکٹ کے ذریعے خلا کی جانب روانہ ہوئے،جہاں وہ بارہ دن گزاریں گے۔تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ خلا کے اس سفرکے لئے انہوں نے کتنی رقم ادا کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا؛ ویڈیو وائرل
27 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر