Advertisement
Advertisement
Advertisement

بزرگ ہاتھی نوجوانوں کی جارحیت کو کم کرتے ہیں: تحقیق

Now Reading:

بزرگ ہاتھی نوجوانوں کی جارحیت کو کم کرتے ہیں: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نر ہاتھیوں کے گرد جب بزرگ ہاتھی موجود ہوتے ہیں تو وہ کم جارح مزاج ہوتے ہیں۔

محققین نے بوٹسوانا کے ایک نیشنل پارک میں تین سالوں تک افریقا کے 281 نر ہاتھیوں کے رویے کے متعلق مطالعہ کیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ علاقے میں موجود نوجوان نر ہاتھی بزرگ نر ہاتھیوں کی موجودگی میں انسانوں اور دیگر چیزوں کے جانب کم جارح تھے۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بزرگ ’بُل‘ ہاتھیوں کی اہمیت ہے جن کو شکاری ان کے دانتوں کی وجہ سے نشانہ بناتے ہیں۔

تحقیق میں دیکھا گیا کہ جب ریوڑ سے بزرگ ہاتھیوں کو ہٹایا گیا تو نوجوان ہاتھی زیادہ جارح مزاج ہوگئے جس کی وجہ سے ان کے انسانوں کے درمیان زیادہ تصادم ہوئے۔

Advertisement

بد قسمتی سے یہ افریقی ہاتھی فی الحال شکار ہونے کی وجہ سے نا پید ہونے کے قریب ہے حالاں کہ یہ IUCN کی ریڈ لسٹ پر موجود ہیں۔

WWF کے مطابق جنوبی اور مشرقی افریقا میں ہاتھیوں کی آبادی ان کے دانتوں کی غیر قانونی تجارت کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہے۔

یہ نئی تحقیق یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے محققین نے افریقا کے ہاتھیوں کی تحفظ کے گروپ کے اشتراک سے کی۔

یونیورسٹی آف ایکسیٹر میں پروفیسر اور تحقیق کے مصنف ڈیرن کرافٹ کا کہنا تھا کہ بزرگ نر ہاتھی عموماً بے کار سمجھے جاتے ہیں اور شکاری مقابلوں میں ان کا شکار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق سے سامنے آنے والے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ بزرگ ہاتھیوں کی موجودگی نوجوان ہاتھیوں کے برتاؤ ڈھالنے میں کتنے اہم ہیں۔

ان نتائج سے جنگلی حیات کی دیکھ بھال کرنے والوں کو یہ اہم پیغام جاتا ہے کہ بزرگ نر ہاتھیوں کا صفایہ ہاتھیوں اور انسانوں کے درمیان تصادم میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement

بزرگ ہاتھی دیگر نر ہاتھیوں کے ’غیر ہاتھی‘ اہداف کی جانب جارحانہ روہے کی نگرانی کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دبئی مال ایکوریم میں شارک کے بچے کی پیدائش، دیکھنے والے حیران رہ گئے
اگست کا مہینہ کن 3 ستاروں کیلئے خوش قسمت رہے گا؟ بڑی پیشگوئی
20 برس قبل "دی سمپسنز" نے کملا ہیرس سے متعلق کیا پیشگوئی کی تھی؟
کھڑے ہونے کا انداز آپ کی پوشیدہ شخصیت سے متعلق کیا راز بتاتا ہے؟ جانیے
لوگ شریک حیات کا انتخاب کیا دیکھ کر کرتے ہیں؟
آم کی ایک قسم کا نام ’’چونسا‘‘ کیوں پڑا؟ حیران کن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر