Advertisement
Advertisement
Advertisement

90 سال بعد زمین کے قریب سے گزرنے والا سیارچہ

Now Reading:

90 سال بعد زمین کے قریب سے گزرنے والا سیارچہ
Advertisement

ایک ماہرِ فلکیات نے 90 سال بعد زمین کے قریب سے گزرنے والے 3451 فِٹ قطر کے سیارچے کی فوٹیج بنائی ہے۔

بنائی گئی فوٹیج میں سیارچے 7482 کو چھوٹے سفید نقطے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سیارچہ منگل 18 جنوری کو  جنوری کو گرینج معیار وقت کے مطابق 9 بج کر 51 منٹ پر 1933 کے بعد پہلی بار زمین کے قریب سے گزرا۔

سیارچہ زمین کے 12 لاکھ میل قریب تک آگیا تھا۔

اٹلی میں بیلاٹرکس آسٹرونومیکل مشاہدہ گاہ کی جانب سے دی جانے والی فوٹیج ورچوئل ٹیلی اسکوپ پروجیکٹ کے مینیجر اور ماہرِ فلکیاتی طبعیات جیان لُکا ماسی نے بنائی۔

Advertisement

ناسا کے مطابق اس ماہ آٹھ مزید خلائی چیزیں زمین کے قریب سے بحفاظت گزریں گی۔

ماسی کا کہنا تھا کہ ہم نے ممکنہ طور پر خطرہ رکھنے والے سیارچے، جب وہ زمین کی جانب آرہا تھا، کی متعدد تصاویر لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ساکت تصویر لی اور اینیمیشن بنائی۔ پیشِ بالا تصویر 60 سیکنڈ کے سنگل ایکسپوژر سے آئی ہے، جِسے ورچوئل ٹیلی اسکوپ میں دستیاب ’ایلینا‘ روبوٹک یونٹ سے لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیلی اسکوپ نے سارچے کی تیز حرکت کو ٹریک کیا۔ اگرچہ ایسی تصاویر میں آگے جاتے ستاروں کے پیچھے ایک روشنی آتی دِکھتی ہے لیکن سیارچے کی تصویر میں ایک نقطہ دِکھائی دے رہا ہے، جِسے ایک تیر سے واضح کیا گیا ہے۔

ماسی نے کہا کہ تمام تصاویر کو ترتیب دے کر ہم نے ایک حرکت بنائی جس میں سیارچے کو آگے بڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟
100 سالہ شخص کو 96 سالہ خاتون سے محبت ہوگئی؛ شادی کے لئے بھی تیار
انگریزی زبان کا سب سے طویل لفظ جسے پڑھنے میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں
صرف 11 سیکنڈ میں تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!!!
تصویر میں چھپے ہوئے الّو کو 10 سیکنڈ میں تلاش کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر