Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویکسین نہیں لگواؤں گا! شہری نے ہیلتھ ورکر کی ہی پٹائی کردی

Now Reading:

ویکسین نہیں لگواؤں گا! شہری نے ہیلتھ ورکر کی ہی پٹائی کردی
Advertisement

اتر پردیش میں دو افراد کی ویڈیوز سامنے آئی ہے جو کورونا ویکسی نیشن سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک شخص درخت پر چڑھ گیا جب کہ دوسرے نے ہیلتھ ورکر کی پٹائی کردی۔

اتر پردیش کے بلیا میں صحت کے حکام کی ایک ٹیم کو کووِڈ ویکسی نیشن مہم کے دوران ایک دور افتادہ گاؤں میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر ایک شخص ہیلتھ ورکرز سے خوفزدہ ہوکر درخت پر چڑھ گیا جسے لوگ آواز لگا کر کہہ رہے تھے مہربانی کرکے نیچےآجاؤ۔

ہیلتھ ورکرز سے خوفزدہ شخص نے اوپر سے ہی آواز لگاتے ہوئے کہا کہ میں نیچے نہیں آؤں گا، مجھے ڈر لگتا ہے۔

طویل تگ و دو کے بعد وہ شخص بالآخر صحت کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور درخت سے نیچے آجاتا ہے اور ویکسین لگوا لیتا ہے۔

Advertisement

ایک اور ویڈیو میں ایک شخص کو صحت کے حکام کے ساتھ کُشتی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب وہ کووِڈ ویکسین لگنے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے اور کہتا ہے میں بعد میں ویکسی نیشن کے لیے آؤں گا ابھی نہیں۔

Advertisement

Advertisement

اس ویکسی نیشن مہم کی نگرانی کرنے والے ایک ہیلتھ ورکر نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیوز صحت کے اہلکاروں نے ویکسی نیشن مہم کے دوران بنائی تھیں، درخت پر چڑھنے والا شخص شروع میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا، ہم نے اسے سمجھا دیا اور اسے تھپڑ مارا جب کہ دوسرا شخص ڈرگیا کہ ہم اسے زبردستی لے جائیں گے اور اس لئے وہ جارحانہ ہو گیا۔

واضح رہے اتر پردیش میں ہیلتھ ورکرز کو درپیش چیلنجز کا سامنا رہتا ہے کیونکہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سختی سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسی نیشن لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟
100 سالہ شخص کو 96 سالہ خاتون سے محبت ہوگئی؛ شادی کے لئے بھی تیار
انگریزی زبان کا سب سے طویل لفظ جسے پڑھنے میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں
صرف 11 سیکنڈ میں تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!!!
تصویر میں چھپے ہوئے الّو کو 10 سیکنڈ میں تلاش کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر