Advertisement

اسپتال کی بڑی غفلت؛ نومولود بچے کی لاش 13 ماہ سے اسپتال کے مردہ خانے میں موجود

اسپتال انتظامیہ کی بڑی غفلت سامنے آئی ہے جہاں نومولود بچے کی لاش 13 ماہ سے اسپتال کے مردہ خانے میں موجود ہے جس کی وہ تدفین کرنا بھول گئے تھے۔

کویت میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ سامنے آیا جہاں اسپتال انتظامیہ مردہ خانے میں ایک بچے کی لاش کی تدفین کرنا بھول گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس کویت میں کورونا کے باعث لگائے گئے مکمل لاک ڈاؤن کے دوران ایک جوڑے کے ہاں مردہ بچے کی ولادت ہوئی تھی۔

والد نے بتایا کہ 13 ماہ قبل میری بیوی نے مردہ بچے کو جنم دیا، اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کرفیو نافذ تھا جس پر اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ ہم مردہ بچہ آپ کو نہیں دے سکتے  لیکن متعلقہ ادارے کے تعاون سے خود ہی تدفین کردیں گے۔

بچے کے والد  نے کہا کہ 13 ماہ بعد پتہ چلا کہ بچے کی تدفین ابھی تک نہیں ہوئی اور اس کی لاش اسپتال کے مردہ خانے میں ہی موجود ہے۔

Advertisement

واقعے کے بعد جب اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ہچکچاہٹ کے بعد جواب دیا کہ ’’ہم بچے کو دفنانا بھول جانے پر معذرت خواہ ہیں‘‘۔

اسپتال کی لاپرواہی اور غفلت پر کویت میں سوشل میڈیا صارفین نے ہیش ٹیگ ’’بچہ اسپتال کے سردخانے میں‘‘ مہم شروع کی اور اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version