
ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دنیا میں کاربن کے بڑھتے اخراج کے زیادہ ذمہ دار امیر لوگ ہیں۔
2010 میں دنیا کے 10 فی صد امیر گھرانوں نے عالمی سطح پر 34 فی صد کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کی، جبکہ کم آمدنی والی دنیا کی 50 فی صد آبادی نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 15 فی صد کیا۔
2015 تک 10 فی صد امراء کی جانب سے یہ اخراج بڑھ کر 49 فی صد تک پہنچ گیا جبکہ دنیا کی غریب آبادی کی اس اخراج میں شراکت 7 فی صد ہی رہی۔
شیفلیڈ ہیلم یونیورسٹی میں انرجی پالیسی کی پروفیسر اور جرنل سائنس ڈائریکٹ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کی مصنفہ ایمی امبروز کا کہنا تھا کہ امیر لوگوں کے کاربن کی شراکت کو کم کر کے شاید تیزی کے ساتھ نیٹ زیرو تک پہنچا جا سکے۔
برطانیہ میں توانائی کی طلب کے اعتبار سے کم امیر آبادی کی طلب 20 فی صد سے کم ہوتی ہے۔ یہ شرح مخصوص 5 فی صد آبادی کی کھپت سے کم ہے۔
کیوں کہ ان کے گھر بڑے ہوتے ہیں تو حدت کے لیے زیادہ جگہ ہوتی ہے اور ممکنہ طور پر وہ زیادہ پُرتعیش اشیاء اور گیجٹس استعمال کرتے ہوں گے۔
ایمبروز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے متوسط اور کم آمدنی والوں نے ان کی کاربن کی کھبت کم کردی ہے۔ تاہم، امیروں کے لیے قیمتوں کا بڑھنا کوئی بات نہیں ہے جس کے لیے وہ اپنا رویہ تبدیل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News