Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی مہین ترین گھڑی

Now Reading:

دنیا کی مہین ترین گھڑی

اٹلی کی پُرتعیش زیورات کی دکان بلگری نے اپنی نئی ڈیوائس متعارف کراتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

بلگری کی جانب سے یہ ریکارڈ 1.8 ملی میٹر مہین گھڑی بنا کر قائم کیا گیا۔

دی آکٹو فِنیسمو الٹرا دنیا سب سے باریک مکینیکی گھڑی ہے جو برطانیہ کے 10 پینی کے سکے سے بھی باریک ہے۔

اس پُر تعیش گھڑی کا کیس سینڈ بلاسٹنگ سے ہموار کیے گئے ٹائٹینیم سے بنا ہے جبکہ اس کی پشت ٹنگسٹن کاربائیڈ سے بنی ہے۔ اس مٹیریل سے اکثر انڈسٹریل ڈرِل بِٹس بنتی ہیں۔

اس گھڑی کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔

Advertisement

بلگری کو یہ گھڑی بنانے میں تین سال کا عرصہ لگا، جس کی رُونمائی اوکٹو رینج 10 ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی۔

اس گھڑی سے قبل یہ ریکارڈ دی پیاجیٹ ایلٹیپلانو الٹیمیٹ کانسیپٹ کے پاس تھا جس کی موٹائی 0.2 ملی میٹر تھی۔

بلگری واچ ڈِویژن کے مینیجنگ ڈائریکٹر اینٹوئن پِن کا کہنا تھا کہ تین سال قبل سوال پوچھا گیا کہ کیا یہ کیا جا سکتا ہے؟ جس کا جواب ٹیم نے یہ دیا کہ یہ کیسے کیا جائے گا؟

انہوں نے مزید کہا کہ نئے چیلنجوں کا سامنا کرنے  کی صلاحیت برانڈ کے ڈی این اے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر