Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین میں مردوں سے زیادہ گدگدی ہوتی ہے: تحقیق

Now Reading:

خواتین میں مردوں سے زیادہ گدگدی ہوتی ہے: تحقیق

گدگدی ایک ایسی چیز ہے جس کے سامنے عموماً سنجیدہ سے سنجیدہ افراد بھی ہتھیار ڈال دیتے ہیں۔

اب ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جب بات پیروں میں گدگدی کرنے کی آتی ہے تو خواتین اس میں مردوں سے زیادہ حساس ہوتی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف آکلیند کے محققین نے ٹِکل فوٹ نامی ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جس سے مردوں اور عورتوں کے پیروں میں کی جانے والی گُدگدی سے ہونے والے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں سامنے آنے والی معلومات سے پتہ لگا کہ خواتین کے تلوے کا درمیانی حصہ زیادہ گدگدی کے لیے حساس ہوتا ہے جبکہ مردوں کا پنجوں کا حصہ زیادہ حساس ہوتا ہے۔

گزشتہ تحقیق میں بتایا گیا کہ گدگدی کرنا تناؤ سے راحت بخش سکتا ہے لیکن اس متعلق کم ہی معلومات تھی کہ اس کے مردوں اور عورتوں پر اثرات مختلف ہوتے ہیں۔

Advertisement

محققین نے پیروں میں گدگدی کے لیے ایک بیٹری سے چلنے والی ڈیوائس بنائی جس میں چھوٹے چھوٹے برش لگے ہیں تاکہ پیر کے مختلف حصوں تک پہنچا جا سکے۔

اے سی ایم ٹرانزیکشن آن کمپیوٹر-ہیومن انٹرایکشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں محققین، جن کی سربراہی ڈان سامیتھا ایلوِٹِگالا نے کی، نے کہا کہ پہلے محققین نے ایک ایکٹوایٹر بنایا جو پیر کے تلوے میں گدگدی کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد محققین نے دو مطالعے کیے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ پیر میں سب سے زیادہ گدگدی محسوس ہونے والی جگہیں کون سی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر