Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریاضی دانوں نے بالوں میں کنگھا کرنے کا صحیح طریقہ ڈھونڈ نکالا

Now Reading:

ریاضی دانوں نے بالوں میں کنگھا کرنے کا صحیح طریقہ ڈھونڈ نکالا

وہ لوگ جن کے بال لمبے ہوتے ہیں ان کے لیے بالوں میں کنگھی یا برش کرتے وقت انہیں سلجھانا ایک کٹھن معحلے سے کم نہیں ہوتا۔

بال سلجھانے کا یہ عمل صبر، تحمل اور استقامت کا مرکب ہوتا ہے۔

لیکن ریاضی دانوں نے بالوں میں کنگھی کرنے کا درست طریقہ سامنے لاتے ہوئے بتایا ہے کہ الجھے بالوں کو سلجھانے کا صحیح طریقہ نیچے سے شروع کرتے ہوئے بالوں کی جڑوں تک جانا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین نے دو پیچ دار دھاریوں کا ماڈل بنایا تاکہ الجھے ہوئے بالوںکو دِکھایا جاسکے اور بالوں سلجھانے کے لئے برش کرنے کے مختلف طریقوں کا تجزیہ کیا گیا۔

سافٹ میٹر میں شائع اس تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ بالوں کی سلجھی ہوئی نوکوں پر پڑنے والے برش کے چھوٹے اسٹروکس سے شروع کرنا اور الجھے ہوئے بالوں کی جانب جانا زیادہ مؤثر طریقہ تھا۔

Advertisement

SEAS میں ایک گریجوایٹ طالب علم پلمب رائیس کا کہنا تھا کہ محققین نے کنگھا کرنے کے عمل سے جڑی فورسز اور الجھنوں کی پیمائش کی اور اس کو ہندسوں میں نقل کیا۔

محققین نے خبردار کیا کہ جب کنگھا کرنے کا غلط طریقہ استعمال کیا جاتا ہے تو یہ عمل تکلیف دہ ہوسکتا ہے اور بالوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور یہ بال سلجھانے میں کافی وقت لگا سکتا ہے۔

تحقیق کے شریک مصنف پروفیسر لکشمی نراین مہادیون کا کہنا تھا کہ انہیں کنگھا کرنے کی مکینکس سالوں قبل تب سمجھ آگئی تھی جب وہ اپنی چھوٹی بیٹی کے بالوں میں کنگھا کیا کرتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر